Friday, May 17, 2024
Homesliderکانگریس کے نئے صدر کا جون میں انتخاب متوقع

کانگریس کے نئے صدر کا جون میں انتخاب متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے صدر کا انتخاب ماہ  جون میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہندوستان کی سب سے قدیم سیاسی جماع کی پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی نے رواں سال جون تک نئے صدر کا انتخاب کرلینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی صدر کے انتخاب کو مئی تک منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن چونکہ اس دوران اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لہذا اس کے پیش نظر صدر کے انتخاب کو ایک ماہ آگے بڑھانے پر اتفاق رائے ہوئی ہے ۔

وینگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر کا انتخاب ہوگا اور یہ عمل جون تک مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران تنظیم کے انتخاب میں پریشانی ہوسکتی ہے ، لہذا تنظیم کے انتخابات جون میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں  تمام ارکان نے پارٹی صدر سے درخواست کی کہ وہ الیکشن کمیٹی کی تنظیم کی تجویز کے پروگرام کو ایک مہینہ کےلئے ملتوی کردیں اور جون میں چند ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اور تمام ارکان  کی جانب سے  دی جانے والی تجویز کو قبول کر لیا گیا  ہے ۔ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کے انتخاب سے متعلق غلام نبی آزاد اور کچھ دیگرارکان کے اعتراض سے متعلق سوال پر وینو گوپال  نے کہا کہ اجلاس میں کوئی تنازعہ نہیں ہوا اور تمام اراکین نے پارٹی صدر کے انتخابات کو ایک ماہ کےلئے ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس دروان  کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بی جے پی کی حکومتیں ہر جگہ ناکام ہے۔راہول  گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے قتل کے واقعے کو اترپردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہاتھرس جیسے واقعات بی جے پی حکومت میں آئے دن ہوتے جارہے ہیں  اور بی جے پی خواتین کی حفاظت میں ناکام ہو رہی ہے ۔