Monday, May 13, 2024
Homesliderکانگریس یکم نومبر کو آسام جوڑو یاترا شروع کرے گی: جے رام...

کانگریس یکم نومبر کو آسام جوڑو یاترا شروع کرے گی: جے رام رمیش

- Advertisement -
- Advertisement -

گوہاٹی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی جے رام رمیش نے یہاں اعلان کیا کہ پارٹی یکم نومبر کو آسام جوڑویاترا شروع کرے گی، جو بھارت جوڈو یاترا کا آسام ورژن ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو پٹری سے اتارنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

رمیش نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سرما پارٹی کے ایم ایل ایز پر اثر انداز ہونے کی کتنی بھی کوشش کرے، کانگریس باز نہیں آئے گی۔ ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ اگر کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ دیتا ہے جیسا کہ سرما نے ماضی میں کیا تھا۔رمیش نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرما کو کانگریس کے بارے میں سوچنا چھوڑ دینا چاہئے اور آسام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

سرما نے پہلے راہول گاندھی پر تنقید کی تھی اور انہیں پاکستان سے بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس ملک کی تقسیم کی ذمہ دار ہے۔اس تناظر میں، رمیش نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ملک تقسیم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا ملک کو زبردست معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن، اور طاقت کی مرکزیت کا سامنا ہے، جس نے سماج کے مختلف طبقات کے درمیان بڑے پیمانے پر تقسیم پیدا کر دی ہے۔

رمیش نے دعویٰ کیا آج، لوگ مذہب، ثقافت اوریہاں تک کہ کھانے کی عادات پر تقسیم ہیں۔ ریاستی حکومتوں کے اختیارات وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے چھین لیے ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈر نے اگلے سال اروناچل پردیش سے گجرات تک بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے کانگریس کے منصوبے کے بارے میں بھی اشارہ دیا۔