Wednesday, May 22, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکتے خون سونگھ کر کینسر کی نشاندہی کرنے میں کامیاب

کتے خون سونگھ کر کینسر کی نشاندہی کرنے میں کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک ۔ کتے انسان کے وفادار ہوتے ہیں اور خاص کر مغربی ممالک میں کتوں کا انسانوں کے ساتھ تعلق کچھ زیادہ ہی گہرا ہوتا ہے اور اب یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کتے سونگھ کر کنسیر کا پتہ بھی لگائیں گے۔

ماہرین کے مطابق کتوں میں بو سونگھنے کی اہلیت انسان سے 10 ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہی دنیا بھر کے سکیورٹی اور خفیہ ادارے کتوں کو خطرناک اور دھماکو چیزوں کی تلاش کے لئے استعمال کرتے ہیں۔کتے نہ صرف زمین پر بلکہ زمین کے اندرکچھ فٹ تک چھپائی گئی اشیاءکی بو سونگھنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں لہذاکتوں کی اسی صلاحیت کو امریکی ماہرین نے کینسر کی تشخیص کےلئے استعمال کیا، جس میں حیران کن طور پر کتوں نے کمال کرکے کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کتے انسانی خون کی بو سونگھ کے پھیپھڑوں کی کینسر کی تشخیص کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سائنس موضوعات کے رسالے یوریک الرٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک اجلاس کے دوران ماہرین نے رپورٹ پیش کی کہ کتے انسانی خون کی بو سونگھ کے پھیپھڑوں میںکینسر کی تشخیص کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سوسائٹی فار بائیوکیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائلوجی کے سالانہ اجلاس میں ماہرین نے رپورٹ پیش کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کتوں نے خون سونگھ کر کینسر کی 97 فیصد درست نشاندہی کی۔

 انہوں نے رضاکار کتوں کے 2 طرح کے خون کے نمونے دیے، جن میں سے ایک خون ان مریضوں کا تھا جنہیں پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا جب کہ دوسرا خون صحت مند انسانوں کا تھا اور اس امتحان میں کتوں نے 97 فیصد درست نتائج دیے اور پھیپھڑوں کے کینسر والے خون کی نشاندہی کی۔ ماہرین کے بموجب اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ کتے کینسر کی تشخیص میں ماہرین کی مدد کرسکتے ہیں اور اس یہ کہ اس معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کتوں کی پہلی تحقیق کی کامیابی کے بعد اب وہ رواں برس کے آخر تک کتوں کے ذریعے کینسر کی دوسری قسم کی تشخیص کا تجربہ کریں گے۔ اب کتوں کے ذریعہ بریسٹ کینسر کی تشخیص کا تجربہ کیا جائے گا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ماہرین نے کتوں کو کینسر کی تشخیص میں مددگار قرار دیا ہو۔گزشتہ برس برطانوی سائنسدانوں نے بھی کہا تھا کہ کتوں کو کینسر سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔برطانوی تحقیق سے قبل جاپانی ماہرین نے بھی کتوں کو امراض کی تشخیص کے لیے استعمال کیاتھا اور کہا تھا کہ کتوں میں یہ مرض تشخیص کرنے کی اہلیت موجود ہے۔