Friday, May 10, 2024
Homesliderکرشنا اور گوداوری کے پانی پر جمعرات سے مرکز کا اختیار

کرشنا اور گوداوری کے پانی پر جمعرات سے مرکز کا اختیار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کا جو کرشنا اور گوداوری  کے پانی کےلئے جھگڑا ہے اب اس پر مرکز کا قبضہ ہونے والا ہے ۔کرشنا اور گوداوری دریاؤں پرموجودآبپاشی پراجکٹس پر مرکز کے قابو سے متعلق اعلامیہ  پر عمل آوری یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کے اعتراضات کونظر کردیا جائے گا اور 14 اکٹوبر سےاعلامیہ  پرعمل آوری کا فیصلہ کیا گیا۔

 کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ نے آج اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے  اور اعلامیہ پرعمل آوری کے بعد سے آبپاشی پراجکٹس کے تمام تر انتظامات کی نگرانی مینجمنٹ بورڈ کی ہوگی۔ کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے صدرنشین ایم پی سنگھ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے آبپاشی عہدیداروں نے حصہ لیا۔

 سری سیلم اور ناگرجنا ساگر میں برقی کی تیاری سے متعلق پلانٹس بھی مینجمنٹ بورڈ کے اختیار  میں ہوں گے۔ تلنگانہ میں برقی پلانٹس پر کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے اختیار کی مخالفت کی ہے۔ پہلے مرحلہ میں 5 پراجکٹس کے تحت 29 مراکز کے اختیارات حاصل کئے جائیں ۔ ایسے پراجکٹس جن کے بارے میں دونوں ریاستوں کو بعض اعتراضات ہیں ان پرقطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بورڈ نے ہر پراجکٹ اور اس کی کارکردگی سے متعلق علحدہ رپورٹس تیار کی ہے۔ مرکز کے اعلامیہ  کے مطابق کرشنا اور گوداوری کے تمام پراجکٹس کرشنا اور گوداوری مینجمنٹ بورڈس کی نگرانی میں رہیں گے۔

 حال ہی میں ریاست تلنگانہ  کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کرتے ہوئے گزٹ پر عمل آوری ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی لیکن آج مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں 14 اکٹوبر سے عمل آوری کا اعلان کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت کی نمائندگی اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی رجت کمار نے کی اور انہوں نے کہا ہے کہ ریاستوں کو برقی کی تیاری کے اختیارات دیئے جانے کی درخواست کی گئی۔ 14 اکٹوبر کواختیارات سے متعلق اُمور کی وضاحت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اس سلسلہ میں قانونی رائے حاصل کررہی ہے۔ ناگرجنا ساگرپر 18 اورسری سیلم پر 12 مراکز کے اختیارات کے سلسلہ میں دونوں تلگو ریاستوں نے اپنے اعتراضات درج کروائے ہیں ۔