Sunday, May 19, 2024
Homesliderکرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کا سخت انتباہ ،گاڑیاں...

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کا سخت انتباہ ،گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد  میں واقع تین کمشنریٹ کی پولیس  جنہوں نے پہلے دن نائٹ کرفیو کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی  لیکن  اب  اس کی  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے ۔ منگل کو   رات 9 بجے سے کرفیو شروع ہونے سے بہت پہلے  کاروباری اداروں کی اکثریت جن میں ریٹیل شاپس ، مالز ، جمنازیم ، بیکری ، شراب کی دکانیں اور ریستوراں شامل تھے اور تاجروں نے اپنے کاروبار بند کردیئے تھے۔

پولیس نے کاروباری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کرفیو اوقات کے دوران کھلے رہیں اور اگر شہری بغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر پائے گئے تو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ پولیس نے کہا کہ جو لوگ واجی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہیں گے  ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور کوویڈ 19 کے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد  کیے جائیں گے۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سججنر اور راچہ کنڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت نے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو کی زمینی صورتحال کا معائنہ کیا تھا۔ کرفیو کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے  ہم نے عوام میں شعور اجاگر کرنے پر زیادہ توجہ دی۔ کرفیو شروع ہونے سے پہلے بیشتر کاروبار رضاکارانہ طور پر بند ہو گئے تھے اور شہری بہت زیادہ گھروں میں ہی رہ گئے تھے۔ تاہم  اب سے  پولیس ٹیمیں سخت رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

ہنگامی اور ضروری خدمات میں کام کرنے والوں  سے  پولیس نے مطالبہ  کیا کہ وہ درست شناختی کارڈ دکھائیں۔ شہریوں کو موجودہ وبائی صورتحال کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے سججنر نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مثبت واقعات میں روزانہ مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ جب تک کوئی ضروری  کام نہ ہو  میں شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو خطرہ میں نہ  ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بلا وجہ باہر نکلیں گے نہ صرف ان پر مقدمہ درج کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی ۔