Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکرناٹک کا حج بھون،بی جے پی اور کانگریس کےلئے پھر انتخابی مہم...

کرناٹک کا حج بھون،بی جے پی اور کانگریس کےلئے پھر انتخابی مہم کا موضوع

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو ۔20 مارچ  ۔ جب بھی انتخابات آتے ہیں تو کرناٹک میں  کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی حج بھون کی تعمیر کا سہرا اپنے اپنے سر باندھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حج بھون کی تعمیر کا کام بی جے پی کے دور اقتدار میں شروع ہوا اور کانگریس کے دور حکومت میں مکمل ہوا ہے اب جب کہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے تو کرناٹک میں پھر ایک مرتبہ بی جے پی اور کانگریس قائدین حج بھون کی تعمیر کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتے ہوئے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش شروع کر چکے ہیں-

بنگلورو نارتھ حلقے کے موجودہ  رکن پارلیمنٹ اور مرکزی  وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے یہاں اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ حالانکہ  بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن ڈی وی سدانند گوڈا اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو دوبارہ کامیاب بنانے کی اپیل کر رہےہیں۔

سدانند گوڑا کی انتخابی مہم میں بی جے پی کے اقلیتی لیڈر بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ سدانند گوڑا نے کہا کہ مسلمان اُنہیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن اُن کے لئے دعا ضرور کرتے ہیں۔ سدانند گوڑا نےکہا کہ جب وہ چیف منسٹر تھے تو انہوں نے حج بھون کی تعمیر کیلئے40 کروڑروپئے فراہم کئے تھے۔ اُن سے پہلے کسی نے بھی یہ کام نہیں کیا۔وہیں، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق نائب صدر چاند پاشاہ کا موقف ہے  کہ کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں ہی پارٹیاں مسلمانوں کو نظرانداز کررہی ہیں۔ انتخابات کے وقت تو یہ دونوں پارٹیاں مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی خوب کوشش کرتی ہیں لیکن انتخابات کے ختم ہونے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ کرناٹک میں اب انتخابات کی مہم کے لئے  حج بھون پھر موضوع بن چکا ہے۔