Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگکرناٹک کے نااہل قرار دئے گئے ا رکان اسمبلی کو ضمنی انتخابات...

کرناٹک کے نااہل قرار دئے گئے ا رکان اسمبلی کو ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کرناٹک کے17 نااہل قرار دئے جانے والے ارکان اسمبلی 5دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے لے لئے آزاد ہیں،کیونکہ چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ نے ان ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو جائز ٹہرایا،لیکن قانون ساز اسمبلی کی معیاد کے اختتام تک ان کو نا اہل قرار دینے کے اسپیکر کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے۔

جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سنایا کہ ایوان کی مدت ختم ہونے تک اسمبلی اسپیکر کو ارکان اسمبلی کو نا اہل ٹہرانے کا اختیار نہیں ہے۔عدالت نے ان باغی ارکان اسمبلی کو ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے اس معاملہ میں گزشتہ25 اکٹوبرکوفیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اگرچہ سپریم کورٹ نے استعفے کی صداقت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے آئینی اخلاقیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صرف رضاکارانہ طور پر یا کسی اور طرح سے استعفیٰ کی جانچ کر سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ نا اہلی اس وقت ہوتی ہے،جب انحطاط ہوتا ہے۔استعفی دینے سے پہلے ہی انحراف ہوا تھا،لہذا،نااہلی کا نظریہ ختم نہیں ہوتا ہے،کیونکہ سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کو نا اہل کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کو بر قررا رلکھا ہیے۔