Monday, May 20, 2024
Homesliderکرن دیول اپنی منفرد شناخت بنانے کے خواہاں

کرن دیول اپنی منفرد شناخت بنانے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ اداکار کرن دیول ابھی  بالی ووڈ میں صرف دو فلمیں ہی آئی ہیں  اور وہ اپنی الگ شناخت بنانے کے منتظر ہیں جو کہ صرف اپنے خاندانی پس منظر کی وجہ سے نہیں ہے ۔ کرن دیول  ایک ایسے خاندان سے ہیں جس میں ان کے دادا دھرمیندر، والد سنی دیول، اور چچا بابی دیول اور ابھے دیول جیسے اداکار ہیں اور اس لیے ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں لیکن وہ خاندان کے علاوہ اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کے خواہاں ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے خاندان میں سے کس کی شناخت  کے ساتھ پہچانا جانا چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ایسے خاندان سے آنے کا اعزاز اور فخر حاصل ہے جس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بہت کچھ دیا ہے۔ سیکھنے اور پسند کرنے کا سلسلہ ہمیشہ یکساں رہے گا اور ایک اداکار کے طور پر، میں ان سے ہر وقت حاصل کرتا رہوں گا۔ میں انڈسٹری میں نیا ہوں اور میں تمام ناظرین کو معیاری تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے حاضر ہوں۔

کرن کا پل پل دل کے پاس کا بالی ووڈ ڈیبیو بہت سے لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ ان کی اگلی فلم ویلے ایک وقفے کے بعد آئی جس نے سینما گھروں میں اچھا بزنس کیا۔وہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے لیے اپنا منصوبے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں جیسا کہ میں نے کہا، ایسے افسانوی پس منظر سے آنے والے اداکار کے طور پر پہچانا جانا واقعی بہت اچھا لگتا ہے لیکن میں اپنی پہچان بنانا چاہوں گا۔ کرن دیول نے کہا  میں روایت  توڑ کر انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانا چاہتا ہوں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اسی کے لیے، میں مختلف مہارتوں پر کام کررہا ہوں۔ اداکاری کے علاوہ میں اپنے جسم اور باکسنگ اور رقص جیسی مہارتوں پر کام کر رہا ہوں۔ ایک فنکار کے طور پر میں جو کچھ بھی کرنا پڑے میں اس کے لیے تیار ہوں۔ کرن دیول آنے والی فلم  اپنے 2 میں والد سنی دیول اور چجا  بابی دیول کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم ایک فیملی انٹرٹینر ہوگی جس میں ایکشن اور ڈرامہ  بھی شامل ہے۔