Thursday, May 16, 2024
Homeٹرینڈنگ کروڑپتی 22 امیدواروں میں 14 کے خلاف فوجداری مقدمات

 کروڑپتی 22 امیدواروں میں 14 کے خلاف فوجداری مقدمات

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ پیر یعنی 29 اپریل کو مغربی بنگال کی8 لوک سبھا نشستوں میں چوتھے مرحلے کے تحت ہونی والی رائے کیلئے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے ۔ جملہ 68امیدوارمیدان میں ہیں جن میں 22 امیدوارکروڑ پتی اور 14امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات چل رہے ہیں۔

بردوان۔درگا پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر ممتا زسنگھا میتا سب سے دولت مند امیدوارہیں اوران کے پاس جملہ 13کروڑ روپے کی مالیت کی دولت ہے ۔ جبکہ آسنسول لوک سبھا حلقے سے ترنمو ل کانگریس کی امیدوار من من سین (سری ماتی دیو ورما)کے پاس 10کروڑکی مالیت ہے۔ بہرامپور لوک سبھا حلقے سے کانگریس کے امیدوار وسابق مرکزی وزیر ادھیررنجن چودھری کی دولت 10کروڑ روپے کے قریب ہے ۔ڈاکٹرممتا ز سنگھا میتا اور من مین سین کے علا وہ ترنمول کانگریس کے کروڑپتی امیدواروں میں بہرامپورسے اپوربا سرکاراور بیربھوم سے امیدوار وسابق اداکار شتابدی رائے کے پاس چارکروڑ کی مالیت ہے ۔کرشنا نگر سے امیدوار مہوا مترا اور بردوان ایسٹ سے امیدوار سنیل کمار منڈل کے پاس دو کروڑ کی مالیت ہے ۔

چودھری کے علاوہ کانگریس کے امیدواروں میں بردوان۔درگا پور سے امیدوار رنجیت مکھرجی،بیربھوم سے امام حسین،آسنسول سے بسواروپ منڈل اور کرشنانگر سے امیدوار انتاج علی شاہ کے پاس ایک کروڑ کی مالت ہے ۔

بی جے پی کے 8امیدواروں میں 6کروڑ پتی ہیں۔آسنسول سے امیدوار و مرکزی وزیر بابل سپریہ کے پاس 5کروڑ۔بردوان۔درگا پور سے امیدوار ومرکزی وزیر ایس ایس اہلوالیہ کے پاس 2کروڑ روپے کی مالیت کی دولت ہے ۔ جبکہ سابق فٹ بالرکرشنانگر سے بی جے پی کے امیدوارکلیان چوبے نے بھی اپنے دولت سے متعلق حلف نامہ میں کہا ہے کہ ان کے پاس 2کروڑ روپے مالیت کی دولت ہے ۔ جبکہ بردوان ایسٹ سے بی جے پی امیدوار چندراس،رانا گھاٹ سے جگن ناتھ سرکار کے پاس بالترتیب 3 اور ایک کروڑ روپے کی مالیت ہے ۔

سی پی ایم کے دوامیدواروں نے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ان کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کی دولت ہے ۔ الیکشن واچ اینڈ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمر کے مطابق ترنمول کانگریس کے 8 امیدواروں کی دولت کا اوسط 4کروڑ ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں کی دولت کا اوسط 2کروڑ ہے ۔ صرف41 امیدوارہی انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ 68 میں سے 25 امیدواروں کے خلاف مجرمانہ معاملہ چل رہا ہے ۔ 44امیدوارہی گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کی تعلیم مکمل کی ہے جب کہ 24 امیدواروں کی تعلیمی قابلیت 5 ویں جماعت12 ویں جماعت کے درمیان ہے ۔