Friday, May 17, 2024
Homesliderکرکٹ سٹہ بازی کا کا ریکٹ بے نقاب، دو گرفتار

کرکٹ سٹہ بازی کا کا ریکٹ بے نقاب، دو گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے مقابلے اپنے پورے جوش وخروش سے جاری ہیں اور کورونا بحران کے دوران لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے کرکٹ کا لطف لے رہے ہیں لیکن دوسری جانب تخریب کاریوں میں ملوث افراد سٹہ بازی میں مصروف ہیں ۔ دریں اثنا حیدرآباد کمشنر کی ٹاسک فورس کی ٹیم نے کرکٹ بیٹنگ کا اہتمام کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 1.12 لاکھ روپے اور چار موبائل فون برآمد کرلئے۔ اطلاع کے مطابق  ٹیم نے کاروان کے 28 سالہ آکاش سنگھ اور 32 سالہ ونئے سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا  جب وہ کاروان میں آکاش کے گھر پر بیٹنگ آن لائن کرکٹ کا اہتمام کررہے تھے۔ یہ دونوں افراد  پنٹرز سے رقم اکٹھا کررہے تھے اور انہیں آن لائن بیٹنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہے تھے۔

 ایک اور معاملے میں  کمشنر کی ٹاسک فورس (سنٹرل) ٹیم نے ایک شخص کو پکڑا جو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ساٹا بیٹنگ کا اہتمام کررہا تھا۔ اس کے پاس سے5220 روپے کی رقم اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت 52 سالہ واسیوڈ کشن گولہار کے نام سے کی گئی ہے جو نامپلی کا رہائشی ہے اور لوگوں سے ستٹا بیٹنگ کی رقم اکٹھا کررہا تھا اور اگر ان کا نمبر اس نتیجے میں درج تھا تو رقم بانٹ رہا تھا۔ ضبط شدہ رقم اور اشیا کے ساتھ ملزم کو مزید کارروائی کے لئے نامپلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ان دنوں حیدرآباد میں آئی پی ایل کے مقابلوں پر سٹہ بازی کا بازرا گرم ہے اور آئے دن سٹہ بازوں کی گرفتار ی کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔