Sunday, May 19, 2024
Homesliderکرکٹ کوطالبان کی سرپرستی حاصل رہے گی :حامد شنوری

کرکٹ کوطالبان کی سرپرستی حاصل رہے گی :حامد شنوری

- Advertisement -
- Advertisement -

کابل ۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او حامد شنوری نے کہا ہیکہ طالبان کو گیم سے محبت ہے اور ان کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ کابل سے خبر رساں ایجنسی سے اظہارخیال کرتے ہوئے حامد نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ان کے افراد خاندان محفوظ ہیں حالانکہ طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھال لیا ہے۔

 افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان، محمد نوید اور مجیب زدران فی الحال برطانیہ میں ”ہنڈریڈ“ کھیل رہے ہیں۔ حامد نے کہا کہ طالبان کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور انہوں نے ہمیں ابتداءسے ہی تعاون دیا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ ملک میں ہماری مصروفیات میں کوئی مداخلت ہوگی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس امید کا اظہار کیا ہیکہ وہ نہیں سمجھتے کہ کھیل میں کسی قسم کی کوئی مداخلت ہوگی بلکہ انہیں امید ہیکہ طالبان کرکٹ کو اپنی حمایت دیں گے اور کھیل آگے بڑھے گا۔ افغانستان میں اتفاق سے طالبان کے 1996 اور 2001ءکے عہد کے دوران کرکٹ نے فروغ حاصل کیا اور پاکستان سمیت کئی دیگر پڑوسی ممالک کے پناہ گزینوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیکہ افغانستان میں کرکٹ طالبان کے عہد میں فروغ پائی اور ہمارے کئی کھلاڑی پیشاور سمیت کئی مقامات پر پریکٹس کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر خبر یہ ہیکہ ہم معمول کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور کل سے دفاتر میں کام شروع ہوگا اور نیشنل کیمپ بھی اپنے پروگرام کے مطابق آگے بڑھے گا جیسا کہ ہم سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کررہے ہیں۔ حامد نے مزید کہا کہ دو دن کے وقفہ کے بعد بھلے ہی علاقہ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن کرکٹ معمول کے مطابق آگے بڑھے گا۔

 کھلاڑیوں کی حفاظت کے متعلق کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے چار یا پانچ کھلاڑی بیرون ملک میں کھیل رہے ہیں باقی تمام کھلاڑی کابل میں موجود ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا ہے وہ محفوظ ہیں اور اپنی مصروفیات میں سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیں بی سی سی آئی بھی افغانستان کے حالات پر نظر جمائے ہوئے ہیں کیونکہ آئی پی ایل میں افغانستان کے کئی کھلاڑی موجود ہیں۔