Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگکر ناٹکا ضمنی انتخاب: بی جے پی نے 15میں سے 12نشستوں پر...

کر ناٹکا ضمنی انتخاب: بی جے پی نے 15میں سے 12نشستوں پر کامیاب ہوئی

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو: کرناٹک میں 15 نشستوں کے لئے 5دسمبر کوہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج کا پیر کو اعلان کیا گیا،جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 12نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔جبکہ کانگریس نے صرف 2نشستیں،اور جنتا دل سیکیولر (جے ڈی ایس) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کیں۔ان انتخابات میں کانگریس اور جے ڈی ایس کو کامیابی کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

الیکشن آفیسر جڈ ی یپا  نے بتایا کہ ”کرناٹک کی 15اسمبلی نشستوں کے لئے منعقد ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 12،کانگریس نے 2اور جے ڈی ایس نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔بنگلورو رورل ڈسٹرکٹ میں جے ڈی ایس کی حمایت یافتہ آزاد امیدوارنے ہو ساکوٹے جیتا۔

بی جے پی نے ایتھنی،کاگواڑ،یلا پور،ہائیر کیرور،رانی بننور،وجئے نگر،چکبلہ پور،کے آر پورہ،یشونت پور،مہالکشمی لے آؤٹ اور کرشنا راجپتے۔کانگریس نے میسور ضلع میں ہنا سور اور بنگلورو سنٹرل میں شیواجی نگر جیتا۔مذکورہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کے ہاتھوں شکست کے بعد اپوزیشن لیڈر سدرامیہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وہیں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیو رپا نے کہا کہ وہ اپنے باقی کے ساڑھے تین سال کی مدت کے لئے مستحکم اور ترقی پر مبنی حکومت دیں گے۔انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ”رائے دہندوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور نتائج آچکے ہیں۔اب ہمیں ریاست کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔میں اپنے وزراء اور اراکین اسمبلی کی مدد سے ؤئندہ تین سال کے لئے اچھی حکمرانی دوں گا“۔