Thursday, May 16, 2024
Homesliderکسانوں کا ممتا بنرجی سے فون پر تبادلہ خیال

کسانوں کا ممتا بنرجی سے فون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے سنگھو سرحد پرگذشتہ تین ہفتوں سے بھی زیادہ وقت سے احتجاج کرنے والے کسانوں نے چہارشنبہ کو مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے فون پر بات چیت کی اور ان سے اس تحریک میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کے پانچ ارکان پارلیمنٹ نے سنگھو بارڈ رپر دھرنا دینے والے کسانوں سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کی جانب سے انھیں اس تحریک میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ان ارکان پارلمینٹ نے کہا کہ ان کی پارٹی اس مسئلے پر ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔

سنگھو بارڈر پر کسانوں کے کچھ رہنماوں نے ترنمول کانگریس کی صدر بنرجی کو جب فون پر اپنی تحریک کی حمایت میں ساتھ دینے کی اپیل کی تو انھیں مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا اورکہا کہ وہ ان کی جدوجہد میں ساتھ ہیں اور وہ کسانوںکے مطالبات کی حمایت کرتی ہیں۔ کسانوں نے ممتا بنرجی سے اپیل کی کہ وہ تحریک کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مرتبہ احتجاج کے مقام پہنچ کر کسانوں سے ملاقات کریں۔

 کسانوں سے ملاقات کرنے والے ترنمول کے اراکین پارلیمنٹ محمد ندیم الحق ، ڈیریک اوبرائن، شتاپدی رائے پرتیما مونڈل اور پرسون بنرجی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل کو بڑے غور سے سنا اورکہا کہ ترنمول کانگریس کسانوں سے متعلق تینوں قوانین کومسترد کرنے کے مطالبے میں جاری لڑائی میں ہروقت ان کے ساتھ ہے ۔

غور طلب ہے کہ چیف منسٹر بنرجی نے آج سے26 سال پہلے سنگُ کی تاریخی لڑائی لڑی تھی اور انہوں نے وہاں کے کسانوں کو ان کی زمین واپس دلاوئی تھی جس کے بعد 2016 میں سپریم کورٹ نے بھی کسانوں کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔