Friday, May 17, 2024
Homesliderکسانوں کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ،وقفہ صفر اور سوالات نہیں...

کسانوں کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ،وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہوسکا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی مشکلات پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا  جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں وقفہ صفراور وقفہ سوالات کی کارروائی نہیں ہوسکی۔چیئرمین ایم ونکیا نے وقفہ صفر کے دوران ہنگامہ برپا کرنے والے اراکین سے بار بار درخواست  کی کہ وہ پرسکون رہیں اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دیں۔ نائیڈو نے کہا کہ وہ شور مچا کر کسانوں کا بھلانہیں کررہے ہیں۔ اس کے بعد بھی اپوزیشن  کے اراکین کسانوں کے معاملے پر فوری کارروائی  کا مطالبہ کرتے رہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ جب کسانوں کے معاملے پر ایوان میں مباحثہ  ہوگا تو وہ اپنے خیالات کا اظہار  کرسکتے ہیں اس کے باوجود اپوزیشن ارکان ان کی تجویز کونظر انداز کرتے ہوئے ایوان کے درمیان  میں آگئے اور ہنگامہ شروع کردیا ، جس پر نائیڈو دوپہر 12 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔

اس کے بعد جب دوپہر 12 بجے ایک مرتبہ  پھر ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن  کے اراکین نے ایک بار پھر شور مچانا شروع کردیا اور انہوں نے کسانوں کے معاملے پر فوری مباحثہ  کروانے کا مطالبہ کیا۔ وہ ایوان کے وسط میں آئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے ۔

ہری ونش نے بار بار ارکان پارلیمنٹ کو اپنی نشستوں پر بیٹھ جانے اور وقفہ سوالات میں کارروائی کو آگے بڑھانے کی تاکید کی، اس دوران انہوں نے سوالات پوچھنے کے لئے کچھ ارکان کے نام بھی پکارے لیکن شور میں کچھ بھی نہیں سنائی  نہیں دے رہا تھا ۔ جب اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی تو ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوبارہ  ملتوی کردی۔