Sunday, May 19, 2024
Homesliderکسان تحریک سے ہر شہری کو وابستہ ہونا وقت کا تقاضہ :...

کسان تحریک سے ہر شہری کو وابستہ ہونا وقت کا تقاضہ : راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا اس لئے ہرشہری کو اس تحریک سے وابستہ ہوکر ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ملک بھرسے کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئے اوران کی آواز بلند کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا پُرامن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزوہوتاہے ۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے ۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آوازبلند کرتے ہوئے اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں ۔دوسری جانب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لئے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا۔

پرینکا گاندھی نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے رہنماوں سے کہا ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ہر حال میں کسانوں کی بات سن کر ان کی تحریک ختم کرنی چاہیے ۔اس کا حل یہی ہے کہ حکومت قانون واپس لے ۔ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے