Monday, May 20, 2024
Homesliderکسان ٹریکٹر ریلی کےلئے پولیس بندوبست

کسان ٹریکٹر ریلی کےلئے پولیس بندوبست

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو نے کسانوں کے احتجاج کے ذریعہ ٹریکٹر ریلی کے لئے حفاظتی انتظامات سے متعلق ایک گشتی نامہ جاری کیا جو منگل کو یوم جمہوریہ کے بعد منعقد ہوگا۔گشتی نامہ  میں کہا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ پریڈ سیکیورٹی انتظامات کے لئے تعینات تمام عہدیداروں کے ساتھ سی اے پی ایف اور کسی بھی دوسری فورس کو آگاہ کیا جائے اور تیار رہیں کہ سرکاری جشن ختم ہونے کے فوری بعد انھیں امن و امان کے انتظامات کی ضرورت ہوگی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس عہدیدارکے لئے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے اور وہ اپنے اپنے زونل سیکٹر افسران کے چارج کے تحت اپنی ڈیوٹی پرآمادہ رہیں۔گشتی نامہ میں کہا گیا ہے کہ عہدیداروں کو یوم جمہوریہ منانے کے انتظامات کے بعد مناسب آرام کو بھی یقینی بنانا چاہئے اورمنگل کے روز کسان ٹریکٹر ریلی کے سلسلے میں امن و امان کے انتظامات کے لئے مختصر نوٹس لینے کے بعد تیار رہنا چاہئے۔

پولیس نے کہا کہ کاشتکاروں کی مجوزہ ٹریکٹر ریلی یوم جمہوریہ کی تقریبات کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔پولیس کے مطابق ریلی دہلی کے تین سرحدی مقامات سنگھو ، ٹکری اور غازی پور سے نکالی جائے گی اور اس کو مناسب حفاظتی انتظام فراہم کیا جائے گا۔

                          پچھلے سال نومبر کے بعد سے زیادہ تر پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے کسان دہلی کے متعدد سرحدی مقامات جن میں سنگھو ، ٹکری اور غازی پور شامل ہیں ، اس کے مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کررہے  ہیں کہ اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔کسانوں  نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی  قوانین کے خلاف احتجاج کے طور پر پر امن ٹریکٹر پریڈ کا انعقاد کریں گے۔