Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکسی بھی افسر کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے،کسی نے بھی کچھ...

کسی بھی افسر کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے،کسی نے بھی کچھ غلط نہیں کیا: چدمبرم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئیر رہنما پی چدمبرم،جو فی الحال آئی این ایکس میڈیا کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ ان سے متعلق کیس میں کسی بھی افسر کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے،کیونکہ کسی نے بھی کچھ غلط نہیں کیا ہے۔چدمبرم کی جانب سے ان کے اہل کانہ نے یہ تبصرہ انکے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پرپوسٹ کیا ہے۔

چدمبرم نے کہا ”لوگوں نے مجھ سے پوچھا ”آپ پر مقدمہ چلانے کی تجویز پیش کرنے والے اور کارروائی کرنے والے درجنوں افسران کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آپ کو کیوں گرفتار کیا گیا‘۔چدمبرم نے کہا کہ ”میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔کسی افسر نے کوئی غلط کام نہیں ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کسی کو بھی گرفتار کیا جائے۔

واضح ہوکہ چدمبرم کو جمعرات کی شام کو تہاڑ جیل لایا گیا تھا اور جیل حکام کے مطابق،انہیں الگ کوٹھڑی اور مغربی طرز کے بیت الخلاء کے علاوہ کوئی خاص سہولت نہیں ملے گی۔دوسرے قیدیوں کی طرح وہ بھی جیل کی لائبریری کا استعمال کر سکیں گے اور ایک خاص مدت کے لئے ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔

ضروری طبی معائنے کے بعد،چدمبرم کو جیل نمبر سات میں رکھا گیا ہے۔عام طور پر،انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملات میں،ملزمان کو اسی جیل میں رکھا جاتا ہے،ان کے بیٹے کارتی کو بھی پچھلے سال اسی کیس میں 12دن تک اسی سیل میں رکھا گیا تھا۔

چدمبرم اور ان کے بیٹے کا نام آئی این ایکس میڈیا کے شریک بانی پیٹر اور اندرانی مکھرجی نے لیا تھا،جو گذشتہ سال فروری میں اندرانی کی بیٹی شینا بورا کے قتل کے معاملے میں ممبئی کی جیل میں ہیں۔

افسران کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق اپنے ٹویٹ کے ذریعہ،چدمبرم نے اس بات پر زور دینے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے صرف چھ رکنی غیر ملکی انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی سفارش پر دستخط کئے تھے۔بتادیں کہ پی چدمبرم 19ستمبر تک تہاڑ جیل میں رہیں گے۔