Saturday, May 4, 2024
Homesliderکشمیری سائنس داں مبارک حسین سیدکو امریکی ایوارڈ

کشمیری سائنس داں مبارک حسین سیدکو امریکی ایوارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر۔ امریکہ کی ایک سرکاری ایجنسی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس اف) نے کشمیری نیورو سائنس داں مبارک حسین سیدکو فیکلٹی ارلی کیرئر ڈیولوپمنٹ پروگرام (کیرئر) ایوارڈ سے سرفرازکیا ہے ۔یہ ایوارڈ ان سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے جو تعلیمی میدان میں مثالی خدمات انجام دیتے ہوں، اس تنظیم میں سائنس کی پیشرفتوں کی سربراہی کرتے ہیں۔

وسطی ضلع بڈگام کے وہاب پورہ سے تعلق رکھنے والے نیورو سائنس دان مبارک حسین سید اس وقت یونیورسٹی آف نیو میکسیکو (یو این ایم) میں شعبہ حاتیات کے اسسٹننٹ پروفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہیں اپنے پروجیکٹ پرکام کرنے کے لئے پانچ برسوں کے دوران 1.8 ملین ڈالرس کی خطیر رقم دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس پروجیکٹ پرکام کر نے سے سید کو دماغ کی نشو نما اور اس کے کام کرنے کو سمھجنے کے علاوہ طلبا کی رہنمائی کرنے اور اس شعبے میں مزید پیش رفت کرنے کا موقع ملے گا۔مبارک حسین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ میں زائد از ایک دہے سے پھل کی مکھیوں پرکام کر رہا ہوں جن پر کام کرنے سے میں نے کئی شعبوں میں بنیادی دریافتیں کی ہیں جن میں جنیات اورنیوروسائنس بھی شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں سائنسی پیش رفت اور کلاس رومس میں جاکر مقامی اسکولوں تک پہنچنے کے جذبے سے سرشار ہوں۔ میں کافی عرصہ سے یہ سرگرمیاں انجام دے رہا ہوں۔سید نے مزید کہا ہے کہ میں کشمیر سے ہوں اور اپنے وطن میں طلبا کی رہنمائی کے لئے میں نے اس وقت جے کے سائنٹسٹس نامی ایک تنظیم شروع کی ہے ، جب میں گریجویٹ طالب علم تھا۔ یہ اب ایک عوامی تنظیم بن گئی ہے اور نوجوان طلبا کی کاوشوں سے یہ تنظیم آگے بڑھ رہی ہے ۔

مبارک حسین سید اعلیٰ تعلیم کے حاصل کرنے کے لئے امریکہ جانے سے قبل کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات کے پروفیسروں نے انہیں ایک ہونہار طالب علم قرار دے کر ان کی کاوشوں کو سراہا۔