Sunday, May 12, 2024
Homesliderکشمیر میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا :امیت شاہ

کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا :امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے فیصلہ کن طور پر دہشت گردی پر قابو پالیا ہے۔آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ شاہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یہاں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  یہ بات کہی ہے ۔ سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر فیصلہ کن قابو کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سوناور میں فلسفی اور سماجی مصلح رامانوجچاریہ کے شانتی پرتیما (امن کا مجسمہ) کی نقاب کشائی کے بعد یہ بات کہی۔ شاہ نے کہا کہ سنہا کی قیادت میں انتظامیہ نے کشمیر کے لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے ترقی فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا ایک طویل عرصے سے ملک کے لوگوں کو یہ توقع تھی کہ دفعہ 370 کی دفعات اور دفعہ 35A کو ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر قوم کے ساتھ ضم ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس امید کو پورا کیا۔ 5 اگست 2019 کو کشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
شاہ نے کہا کہ انہیں یہ سوچ کر سکون ملتا ہے کہ سری نگر کے سورج مندر کی تزئین و آرائش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا سرینگر میں امن کے مجسمے کی نقاب کشائی ہندوستان کے لوگوں کے لیے خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔مجھے یقین ہے کہ شانتی کا مجسمہ کشمیر کے تمام مذاہب کے لوگوں تک رامانوجچاریہ کی تعلیمات اور برکات لائے گا اور انہیں امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
شاہ نے کہا کہ رامانوجچاریہ نے زیادہ تر کام جنوبی ہندوستان میں کیا لیکن وہ ایک اہم مخطوطہ بودایان ورتی لانے کشمیر گئے کیونکہ وہاں اس کی صرف ایک نقل  دستیاب تھی جو وادی کی شاہی لائبریری میں رکھی گئی تھی۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکشمیر کے بادشاہ نے نہ صرف اپنی لائبریری کے دروازے کھولے بلکہ رامانوجچاریہ کا استقبال بھی کی۔