Thursday, May 2, 2024
Homesliderکمپس میں طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے گورنر کی یونی ورسیٹیوں...

کمپس میں طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے گورنر کی یونی ورسیٹیوں کو ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس اور رجسٹرارس کو ہدایت دی ہے کہ یکم فروری سے کیمپس میں طلبہ کی آمد کے ضمن تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے علاوہ  احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے ۔ گورنر نے کہا کہ طلبہ کی صحت کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ  ان کے  تحفظ اور ذہنی و غذائی اعتبارسے تحفظ کی کافی اہمیت دی  جائے  اب جبکہ یکم فروری سے باقاعدہ کلاسیس کا آغاز ہو رہاہے لہذا تمام یونیورسٹیز کے حکام کو احتیاطی تدابیر پرخاص  توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

گورنر تلنگانہ  نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس اور رجسٹرارس کے ساتھ کالجس کی کشادگی  کے سلسلہ میں کورونا وبا سے  احتیاط کےلئے ہر اقدامات کا جائزہ لیا۔ گورنر نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی جانب سے کورونا پر قابو پانے کے اقدامات اور ویکسین کی تیاری کے نتیجہ میں کالجوں کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کاکہ  ہمیں طلبہ کی صحت اور ان کے تحفظ کیلئے چوکنہ رہنا ہوگا۔

گورنر نے مزید کہا کہ کیمپس میں حکومت کے تمام احتیاطی تدابیر جیسے سماجی فاصلہ، ماسک کے استعمال، سینٹائزرس کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے۔ گورنر نے آن لائن کلاسیس اور امتحانات کے انعقاد کے ذریعہ نتائج کے اعلان پر وائس چانسلر کی ستائش بھی کی اور کہا کہ اس سے کورونا بحران کے باوجودطلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔ گورنر نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی اولین ریاستوں میں شامل ہے جہاں آن لائن کلاسیس کا آغاز کیا گیا۔ ہمیں کیمپس کو محفوظ بناتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال قائم کرنا چاہیئے تاکہ ہندوستان میں معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ گورنر نے یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ طلبہ کی صحت کے حالات کے مطابق انہیں بہتر خدمات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیز میں شرکت کرنے والے طلبہ کا حوصلہ بڑھایا جائے اور انہیں ذہنی طور پرمستحکم رکھا جائے۔ ایسے طلبہ جن کے سرپرست کلاسیز میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے ان کیلئے آن لائن کلاسیس جاری رکھنے وائس چانسلرس اور رجسٹرارس کو ہدایت دی۔