Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگکم سن بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو نابالغ لڑکے...

کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں دو نابالغ لڑکے زیر حراست

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے ضلع جو گو لمبا گڈوال میں چہارشنبہ کے روز پولیس نے 12سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین کم سن بچوں میں سے دو کو حراست میں لے لیا۔جمعرات کے روز پولیس کے مطابق،پانچویں کلاس کی طالبہ یوم آزادی کے موقع پر اسکول میں کھیلوں میں پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے اننت پورم اپنے گاؤں میں گھرآئی تھی۔اس کے والدین کام کے سلسلہ میں باہر گئے ہوئے تھے۔

تینوں لڑکے،جن میں سے دو نویں جماعت کے طالب علم اور تیسرا آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا،انہوں نے لڑکی کو زبر دستی قریب کی جھاڑیوں میں لے گئے اور جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا۔

جب لڑکی کے والدین گھر پہنچے تو انہوں نے اسے روتے ہوئے پایا۔اس نے والدین کو واقعہ سنا دیا،جنہوں نے پولیس میں شکایت درج کر وائی۔تفتیش کے دوران،پولیس کو معلوم ہوا کہ دو ماہ قبل بھی دو ملزمان نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔اس کے والدین نے اس وقت لڑکوں کو کھینچ لیا،لیکن معاشرتی بدنامی کے خوف سے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی تھی۔

لڑکی کے والد آٹو رکشہ چلاتے ہیں اور والدہ کھیتوں میں کام کرتی ہے۔پولیس نے لڑکوں کے خلاف،جنسی تحفظ کے ایکٹ(پی او سی ایس او)ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔