Wednesday, May 15, 2024
Homesliderکنٹرفلموں کے سوپر اسٹار پونیتھ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

کنٹرفلموں کے سوپر اسٹار پونیتھ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ کنڑ فلم دنیا کے مشہور اداکار پونیتھ راجکمار، کنڑ سنیما کے لیجنڈ راجکمار کے بیٹے، جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے 46 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نتیجتاً پورے کرناٹک میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق مرکزی وزیر ایس ایم اور دیگر سینکٹروں افراد نے تعزیت کا اظہار کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق پونیتھ کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر بنگلورو کے وکرم اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ڈاکٹر رنگناتھ نائک نے کہا کہ جب انہیں دواخانہ لایا گیا تو ان کی حالت نازک تھی لیکن ڈاکٹروں کی اسے بحال کرنے کی کوششیں رائیگاں گئیں۔جمعرات کی شام پونیتھ کی طبیعت خراب ہوگئی لیکن وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے۔ وہ صبح جم گئے اور انہیں سینے میں درد ہونے لگا۔ انہیں ایک خانگی دواخانہ لے جایا گیا جہاں ای سی جی کیا گیا۔ چیک اپ کے دوران ان کی حالت مزید بگڑگئی اور انہیں وکرم ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے وہ چل بسے۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لئے ریاست کے دارالحکومت بنگلورو سمیت پوری ریاست میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ کنڑ فلم انڈسٹری مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے اور ریاست میں تمام فلمی شوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پونیتھ راجکمار کی میت کو بنگلوروکے کانتیراوا اسٹیڈیم میں رکھا گیا ہے جہاں شائقین آنجہانی اداکارکو آخری خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔

 کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے کہا ہم تمام انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ کل سب اپنا تعزیت کر سکیں گے۔ ہم اسے ریاستی اعزاز دیں گے۔ خاندان کی خواہش کے مطابق آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ بنگلورو کے پولس کمشنرکمل پنت سداشیو نگر میں پونیتھ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ پونیتھ 17 مارچ 1975کو پیدا ہوئے اور پیار سے اپوکے نام سے جانے جاتے تھے۔ وہ گلوکار، ٹیلی ویژن پریزینٹر اور پروڈیوسر بھی تھے۔ انہوں نے 29 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور کئی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بھی نظر آئے۔ انہوں نے 2002 میں فلم اپو سے کنڑ فلم دنیا میں قدم رکھا۔