Friday, May 17, 2024
Homesliderکنگنا رناوت کی 85 کروڑ کے اخراجات سے بنی فلم 3 کروڑ...

کنگنا رناوت کی 85 کروڑ کے اخراجات سے بنی فلم 3 کروڑ بھی کما نہ سکی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کی حالیہ ریلیز فلم  دھکڈ نے باکس آفس پر ملک بھر میں تباہ کن کلیکشن کے ساتھ اپنی دوڑ ختم کردی اور اسے بالی ووڈ کی سب سے ناکام فلم قرارد یا جارہاہے ۔ یہ فلم تیاری کی قیمت بھی حاصل کرنے اور منافع کمانے بھی کمانے میں ناکام رہی۔تقریباً 85 کروڑ کے خرچ سے تیار کردہ یہ فلم  3 کروڑ بھی نہیں کما سکی اور اس فلم سے 78 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ، اس طرح ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی ناکام فلموںمیں سے ایک ثابت ہوئی ہے ۔

 اس فلم پر ایک ارب روپے کا بجٹ تیار کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق پرنٹ اور پبلسٹی کے علاوہ 70 کروڑ روپے اور تھیٹر کی آمدنی سے وصولی اس کے پروموشنل اخراجات کے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ کنگنا رناوت کی دھکڈ کو 78 کروڑ کا نقصان ہوا ہے  جس میں  سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل حقوق اسکراپ قیمت پر فروخت کیے جا سکتے ہیں۔ دھکڈ کا تخمینہ بجٹ تقریباً85 کروڑ روپے ہے۔ ، جس میں سے پروڈیوسرز کو 2 کروڑروپے سے بھی کم ملے ہیں۔

 تھیٹریکل ورژن (انڈیا) سے تقسیم کار حصہ کے طور پر 2 کروڑ حاصل ہوئے  ہیں ۔ حد سے زیادہ اعتماد میں سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل رائٹس بغیر فروخت کے رہ گئے اور اس کی بدولت ان کے گلے پر نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ایک بڑی چھری سوار ہے۔ پروڈیوسر کو صرف بکنگ پر کچھ آمدنی دکھانے کے لیے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل رائٹس کو اسکریپ ویلیو پر بیچ کر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس طرح کے تھیٹر کے نتائج کے ساتھ دھکڈ کے لیے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل ریونیو کو ملا کر 5 کروڑ روپے سے کم  آمدنی ہوگی۔ مجموعی طور پر فلم دھکڈ پر  پروڈیوسرز کو کم از کم 78 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا اور یہ اب تک کی سب سے بڑی آفات میں سے ایک فلم بن گئی ہے ۔