Friday, May 10, 2024
Homesliderکوئمبٹور کار دھماکہ: تمل ناڈو میں این آئی اے کے بڑے پیمانے...

کوئمبٹور کار دھماکہ: تمل ناڈو میں این آئی اے کے بڑے پیمانے پر چھاپے

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کوئمبٹور کار دھماکہ مقدمہ  کے سلسلے میں تمل ناڈو کے کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔تفتیشی ٹیم کے ذرائع نے جمعرات کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ یہاں ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔اس سے اس کار کے پس منظر کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس میں 23 اکتوبر کی صبح سنگامیشورار مندر، اکڈم، کوئمبٹور کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ جمیشا مبین کے چھ ساتھیوں  جو دھماکے میں مارا گیا تھا  کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ  کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ریاست بھر میں کئی دیگر مقامات کے علاوہ کوئمبٹور اور چینائی میں 33 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، یہ تمل ناڈو میں پریمیئر ایجنسی کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی ہے۔
دیپاولی کے موقع پر کوئمبٹور کار دھماکے کو تنہا حملہ سمجھا جاتا ہے اور اس معاملے میں گرفتار افراد میں سے ایک فیروز اسماعیل کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے چند سال قبل متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔اس مقدمہ  میں ایک ملزم محمد تھلکا خوفناک اسلامی دہشت گرد اور اسلامی دہشت گرد تنظیم الامہ کا بانی ایس اے باشا کا بھتیجا ہے جو 1998 کے کوئمبٹور سلسلہ وار دھماکوں میں ملوث ہے جس میں 56 جانیں گئیں اور 200 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے۔
کوئمبٹور دیہی ضلعی پولیس نے پہلے ہی ان نوجوانوں کے درمیان ریڈیکلائزیشن پروگرام شروع کر دیا ہے جو کچھ اسلامی تحریکوں سے منسلک تھے۔ریاست میں قومی ایجنسی کے اس بڑی چھاپہ ماری کارروائی کے ضمن میں ذرائع کا مانناہے کہ بڑی تعداد میں گرفتاریاں بھی ممکن ہے اور اس معاملے میں کچھ پرانے مقدمات بھی منظر عام پر آنے کی بات کی جارہی ہے ۔