Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا بحران، تعلیم کےلئے بیرون ریاست سفر کرنے والے طلبا کی...

کورونا بحران، تعلیم کےلئے بیرون ریاست سفر کرنے والے طلبا کی تعداد میں کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا کے وبائی مرض نے اعلی تعلیم کے حصول میں طلبہ کی دیگر ریاست سفر کو بھی متاثر کردیا ہے ۔ اس کا اشارہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای ) میں  ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے لئے اندراج کرنے والے امیدواروں کی تعداد سے ملتا  ہے ، جیسا رواں برس دوسری ریاست کا سفر اعلیٰ تعلیم کےلئے سفر کرنے والے طلبہ کی تعداد کافی کم ہوئی ہے  کیونکہ دوسری ریاست میں تعلیم کےلئے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑتا ہے لیکن اس تعلیمی سال میں طلبہ کی کم تعداد نے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے ۔

اس سال اب تک ٹی ایس بی آئی ای نے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طلباءکی 6,390 درخواستیں وصول کیں جن میں سے 6,330 کو سرٹیفکیٹ فراہم کردیا  گیا ہے جبکہ گزشتہ تعلیمی سال میں ٹرانسفر سرٹیفکیٹ  حاصل کرنے کےلئے 13,796 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ سال وار درخواستوں کے مطابق  تعلیمی سال2019-20 تک ٹرانسفر کا سرٹیفکیٹ لینے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جبکہ 2015-16ء میں3,343  امیدواروں نے اس طرح کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا  ۔ تعلیمی سال 2019-20 میں یہ تعداد796 ,13ہوگئی۔ گذشتہ سال تک  49,814 طلباء نے ٹرانسفر کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔

حکام نے رواں سال ٹرانسفر کے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواستوں کی تعداد میں کمی کو کورونا کی بحرانی  صورتحال کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ  طلباء کو اپنی ریاست سے باہر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ٹرانسفر کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ٹی ایس بی آئی ای کے ذریعہ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مساوات اور اہلیت کے سرٹیفکیٹ کے لئے اندراج کرنے والے امیدوار بھی اس سال کم ہوگئے۔ پچھلے سال طلباء کو جملہ2,970 مساوات اور 755 32 اہلیت کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے جبکہ اب تک یہ بالترتیب 332 اور 3,849 ہیں۔دریں اثنا بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جن افراد کے اسناد گم ہوگئے ان طلباء کو جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ جو متعدد طلبہ کی مددکررہا ہے۔ تادم تحریر  آخری گنتی تک جملہ 489 درخواستیں ، ٹی ایس بی آئی ای نے وصول کی ۔