Friday, May 17, 2024
Homesliderکورونا بحران سے نوجوان طبقہ سب سے زیادہ ذہنی دباؤکا شکار

کورونا بحران سے نوجوان طبقہ سب سے زیادہ ذہنی دباؤکا شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا کی وجہ سے ساری دنیا کو معاشی ،اقتصادی اورسیاحتی بحران کا سامنا ہے جب کہ کروڑہا افراد کی روزی روٹی چھین گئی ہے اور لوگ ذہنی تناؤاور نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا بحران کے دوران یہ گمان کیا جارہا تھا کہ اس وباءسے نوجوان طبقہ محفوظ ہے اور بظاہر جسمانی طور پر کورونا سے محفوظ رہنے والا نوجوان طبقہ ذہنی دباؤاور نفسیاتی امراض کا سب سے زیادہ شکار ہے۔

نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہےکہ 25 سال سے کم عمر کے نوجوان اس ذہنی مرض میں زیادہ مبتلاءہیں۔ برطانیہ کی ایک تحقیقی کمپنی یو گو نے جو اعداد وشمار ظاہر کئے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ اپنے مستقبل کی وجہ سے نفسیاتی دباؤکا شکار ہے کیونکہ کئی نوجوانوں کی ملازمتیں ختم ہوگئی اور کئی نوجوانوں کا کرئیر شروع ہونے والا تھا لیکن کورونا کے بحران نے اس پر غیر یقینی کے سیاہ بادل اور گھنے کردئے ہیں۔

تحقیق میں کئی ایک پہلوؤں کو ظاہر کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بیشتر نوجوان یومیہ معمولات کی تکمیل میں دشواری محسوس کر رہے ہیں اور انہیں زندگی سے مزا نہیں آرہا ہے جیسا کہ وہ دو سال قبل ان کی زندگی خوشگوار تھی۔تحقیق کے دوران ہزاروں نوجوانوں سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس میں نصف تعداد سے زیادہافراد نے کہا ہے کہ انہیں یومیہ امور کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرتے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کورونا بحران اور نوجوانوں کی زندگی کے متعلق کئے جانے والے سروے میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی ایک تہائی تعداد ایسی ہے جس کی ملازمتیں کورونا کی وجہ سے ختم ہوگئی ہیں۔