Friday, May 17, 2024
Homesliderکورونا بحران میں آئی پی ایل کا امارات میں آغاز

کورونا بحران میں آئی پی ایل کا امارات میں آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

ہفتہ کو ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں چینائی کا ممبئی سے مقابلہ
دبئی: طویل انتظار کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویںایڈیشن کا ہفتہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) آغاز ہورہا ہےاور شائقین میں ٹورنمنٹ کے آغاز پر کافی جوش دیکھائی دے رہا ہے اور ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ کا ہی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ آئی پی ایل 2020 کا افتتاحی مقابلہ مہندر سنگھ دھونی کی چینائی سوپر کنگس اور دفاعی چمپئین ممبئی انڈینز کے درمیان ہورہا ہے ۔ اگرچہ میچز شروع ہونے میں ابھی کچھ گھنٹے باقی ہیں لیکن شائقین کے درمیان آن لائن پر جوش کی گونج شروع ہوچکی ہے۔

شائقین کا اس مرتبہ آن لائن جوش وخروش اس لئے بھی زیادہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے شائقین میدان کا رخ نہیں کرسکتے ۔علاوہ ازیں اس ایونٹ کا انعقاد ہندوستان سے باہر کیا جارہا ہے جس کے باوجود عوام کا جوش و خروش کم نہیں ہوا ہے ۔ مداحوں کو عالمی وبائی کے دوران گھروں سے کرکٹ کا لطف لے کر خوشی ہوگی ۔ ہفتے کے ٹورنمنٹ کا آغاز چینائی سوپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے مقابلے سے ہوگا۔ سوپر کنگز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی پھرایک مرتبہ توجہ کا مرکز ہوں۔ بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے دھونی ذہنی طور پر پرعزم ہیں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان فلیمنگ نے زور دیا کہ اگلے 53 دنوں کے دوران ان کی ٹیم کا بڑے میچ جیتنے کا تجربہ کام آئے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے ٹورنمنٹ کےلئے سوپر کنگس کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ چینائی کے اسپن شعبہ کی وجہ سے اس کے پاس خطاب کے حصول کا اچھا موقع ہے۔ بریٹ لی نے کہا کہ سینٹنر کے ساتھ رویندرجڈیجہ کی موجودگی سوپر کنکس کومضبوط بناتی ہے ۔دوسری جانب روہت شرما کی قیادت میں ممبئی کو سب سے زیادہ خطابات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ممبئی کو اس مرتبہ تجربہ کار فاسٹ بولر لستیھ ملنگا کی خدمات دستیاب نہیں ہیں۔