Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا بحران میں یوگا امید کی کرن: مودی

کورونا بحران میں یوگا امید کی کرن: مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور یوگا سے تعاون تک کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا ، انسانیت کو مضبوط بنائے گا ۔

 مودی نے پیر کے روز ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے ۔ بھلے ہی دو سال سے دنیا بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے ۔ بھگوت گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہاگیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اور آزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو،کوئی بھی صورتحال ہو ، ہر عمر کے لئے ہر ایک کے لئے یوگا کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضرور ہے۔

 انہوں نے کہا آج کی دنیا میں یوگا کے تیئں پرتجسس لوگوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے ۔ ملک اور بیرون ملک یوگا اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں یوگا کا بنیادی فلسفہ ، بنیادی اصول ہے ، اسے برقرار رکھتے ہوئے یوگا کو لوگوں تک پہنچنا چاہئے ، بلا تعطل اور مسلسل پہنچنا چاہئے ، یہ کام ضروری ہے ۔ یہ کام یوگا سے وابستہ لوگوں کو یوگا کے آچاریوں ، یوگا مبلغین کو ساتھ مل کرکرنا چاہئے ۔ ہمیں خود بھی یوگا کا عہد کرنا ہے ، اور سبھی کو بھی اس عہد کے ساتھ جوڑنا ہے ۔ یوگا سے تعاون تک کا یہ منتر ہمیں ایک نئے مستقبل کی راہ دکھائے گا ، انسانیت کو تقویت بخشے گا۔