Sunday, May 19, 2024
Homesliderکورونا دواخانہ میں آگ، انتظامیہ کے تین سینئر عہدیدار گرفتار

کورونا دواخانہ میں آگ، انتظامیہ کے تین سینئر عہدیدار گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد۔ پولیس نے ایک کمپنی کے تین اعلی عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے جو کہ  گجرات کے راجکوٹ ضلع میں خانگی کوویڈ 19 دواخانہ  چلانے والی ایک ذمہ دار کمپنی ہے ۔ گذشتہ ہفتے آتشزدگی سے پانچ مریضوں کو ہلاک ہوئے تھے ۔ یہ بات پولیس کے ایک عہدیدار نے کہی۔یاد رہے کہ  جمعہ کے روز صبح 12.30 بجے کے لگ بھگ اودئے شیونند ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے  کورونا کے 5 مریض ہلاک ہوگئے ، جبکہ 28 افراد کو بچا لیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد  پولیس نے ہندوستانی تعزیراتی ضابطہ سیکشن 304-A (غفلت  کی وجہ سے موت) کے تحت دواخانہ چلانے والی گوکول ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کے پانچ عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

 راجکوٹ کے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے  کہ پولیس نے کمپنی کے چیئرمین ، ڈاکٹر پرکاش موڈھا ، ان کے بیٹے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وشال موڈھا ، اور ڈائریکٹر ڈاکٹر تیجس کرمتا کو رات اطلاع موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا ان پر دو دیگر افراد کے ساتھ آئی پی سی سیکشن کے تحت غفلت برتنے  سے موت کا سبب بننے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس منوہرسنگھ جڈیجہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ  کی تحقیقات میں دواخانہ  حکام کی جانب سے عدم توجہی کا انکشاف ہوا ہے اور اسی وجہ سے ان کے خلاف آئی پی سی سیکشن 304-A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 ہسپتال 15 ستمبر کو اجازت ملنے کے بعد کام کرنا شروع کر دیا۔ شیوانند مشن ٹرسٹ کے زیر انتظام چلائے جانے والے دواخانہ  میں کرایہ پر تین منزلوں پر طبی خدمات  شروع کی گئی  تھی۔

 انہوں نے کہا  کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران  کئی اصولوں پر مبینہ طور پر لاپرواہی  ہوئی ہے  اور دواخانہ  کے انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ دواخانہ  میں آگ سے بچنے والے پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا اور حفاظتی اقدامات کی کمی تھی جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے نتیجے میں پانچ مریض ہلاک ہوگئے۔