Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا سے تباہ حال خاندانوں کی حق تلفی

کورونا سے تباہ حال خاندانوں کی حق تلفی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کررہی ہے اور ان عوام  کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے جن کے خاندان اس وبائی امراض کی وجہ سے تباہ  ہوگئے ہیں، ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ لاکھوں خاندان کورونا کی وجہ سے برباد ہو چکے ہیں اور ان کی مدد کرنے کے بجائے حکومت ان کے واجب الادا پیسے کو بھی ماررہی ہے ۔

 کانگریس کے لیے ملک کا ہرفرد ایک خاندان کا رکن ہے ، اس لیے خاندان کے افراد کے دردکو سمجھتے ہوئے پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ان لوگوں کے خاندانوں کو انصاف فراہم کرے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائیں۔پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دے اور اموات کے اعدادکو چھپانے کی سازش بند کرے ۔ پارٹی نے مزید کہا ہے کہ  مودی حکومت کی سیاسی خواہشات اور خودغرضی ملک کی عوام پر بھاری پڑرہی ہے ۔ حکومت کو سیاسی مفاد سے ہٹ کر ملک کے عوام کے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو انصاف دینا ہوگا۔

کانگریس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیح سے غائب ہیں اوران کی ترجیحات ملک پر بھاری پڑرہی ہیں۔ ان کے لیے صرف سنٹرل وسٹا منصوبہ اہم ہے ۔ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے لیے 20 ہزارکروڑ جبکہ وزیر اعظم اور وی وی آئی پیز کے لیے ہوائی جہاز خریدنے پر 8400 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے ، حکومت اس ملک میں مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا سے موت کے بعد امداد میں کمی کررہی ہے ۔ یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے ۔