Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا سے صحت یابی کے بعد دیگر امراض میں مبتلا افراد کے...

کورونا سے صحت یابی کے بعد دیگر امراض میں مبتلا افراد کے لئے گاندھی ہاسپٹل میں خصوصی سنٹر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا سے صحت یابی  کے بعد کے عوام میں دیگر امراض اور ان کے علاج و معالجہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے گاندھی ہاسپٹل میں کوویڈ 19 کے بعد کیئر وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے بہت سے مریض پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان ، ہارٹ اٹیک اور اسٹروک جیسے اعصابی معاملات میں  پیچیدگیاں کی وجہ سے دواخانہ میں داخل ہوئے ہیں۔

 محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا ہے  کورونا سے صحت یاب ہونے والے بہت سے افراد دواخانوں کا دوبارہ رخ کررہے ہیں اور خاص طور پر پھیپھڑوں سے متعلق امراض کی شکایت کررہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انہیں آکسیجن کی مسلسل فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسری صورتوں میں اہم اعضاء بھی انفکشن سے متاثر ہو رہے ہیں اور جس کے لئے کثیر الضابطہ علاج کی ضرورت ہے۔ لہذا گاندھی ہاسپٹل میں ایک خصوصی وارڈ قائم کیا جارہا ہے ۔ پہلے ہی مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ تمام سرکاری دواخانوں میں کوویڈ سائڈکائٹرسٹ تعینات کریں۔

 اس کے مطابق ریاستی حکومت کوویڈ کے بعد دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے تیار ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تلنگانہ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں 5 فیصد لوگ  عام مسائل  سے سنگین معاملات کی شدید پیچیدگیوں کی شکایت کررہے ہیں۔ عہدیدار کے مطابق سنگین معاملات کے بعد کوویڈ کی پیچیدگیوں کا تعلق پھیپھڑوں اور دل کے امراض سے ہوتا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے کوویڈ 19 افراد میں سے زیادہ تر تھکاوٹ اور کم سے کم 3 سے 6 ماہ تک توجہ کی کمی کا سامنا کرتے ہیں۔ کوویڈ کی بحالی کے بعد مریضوں کو سانس کے تناؤ ، ذہنی صدمے، عارضی ذیابیطس ، امراض قلب  ، گردے ، لبلبے کے مسائل اور جسم کی تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے۔