Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا نے لاکھوں افراد کو لکھ پتی بنادیا

کورونا نے لاکھوں افراد کو لکھ پتی بنادیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔دنیا میں پیش آنے والے ہر واقعات،سانحات، حادثات یا وبا کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک پہلو وہ ہوتا ہے جس میں کسی کا نقصان ہوتا ہے تو دوسرا پہلو وہ ہوتا ہے جو کسی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ جہاں نہایت مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس جس سے دنیا بھر میں اب تک 39 لاکھ 8 ہزار لوگ ہلاک جبکہ 18 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں ، وہاں یہ وبا لاکھوں افراد کے لیے خوش قسمتی کا باعث بن گئی۔

 میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لاکھوں افراد لکھ پتی بن گئے ، جہاں وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچایا، وہیں 52 لاکھ افراد آمدنی میں اضافے کے بعد لکھ پتی بن گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران سال 2020 میں ایک فی صد سے زیادہ بالغ افرادکا نام پہلی بار لکھ پتی افراد کی فہرست میں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی بحالی اورگھروں کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی دولت میں اضافہ کیا۔کورونا کے دوران کھرب پتی افرادکی خوش قسمتی میں27 فی صد اضافہ ہوا اور10 افراد تو ایسے تھے کہ جن کی دولت اتنی بڑھی کہ وہ سب کے لیے ویکسین خرید سکتے تھے ۔

اس سلسلے میں تحقیق کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ دیکھا گیا کہ لوگوں کی دولت میں اضافہ وبائی بیماری کی پریشانیوں سے بالکل الگ تھی۔گزشتہ سال2020 میں عالمی وبا کے دوران امیر لوگوں کی دولت میں مشترکہ طور پر 21.7 فیصد اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر اضافے کے ساتھ 597.2 ارب پا ¶نڈ تک جا پہنچی ہے ۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی جاری کردہ امیر افراد کی فہرست کے مطابق وبا کے باوجود برطانیہ کے ارب پتی افراد کی دولت میں گذشتہ سال کی نسبت 21 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں یوکرینی نژاد تاجر لیونارڈ بلوانک 23 ارب پا ¶نڈ کی دولت کے ساتھ ملک کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔

امیر افراد کی اس فہرست کو برطانیہ کے امیر ترین افراد پر سب سے مستند ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی بدحالی کے باوجود گذشتہ سال برطانیہ کے ارب پتی افراد کی تعداد24 فیصد اضافے کے ساتھ 171 ہو گئی ہے ، جبکہ اسی دور میں ارپ پتی افراد کی مجموعی دولت21.7 فیصد اضافے کے ساتھ 597.2 ارب پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے ۔

اس حوالے سے امیر افراد کی اس فہرست کو مرتب کرنے والے رابرٹ واٹس نے کہا ہے کہ وبا نے بہت سے آن لائن ریٹیلرز، سوشل نیٹ ورکنگ ایپس اورکمپیوٹر گیمز ٹائیکونز کے لئے منافع بخش مواقع پیدا کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بہت امیر ترین افراد ایسے وقت میں بہت زیادہ امیر ہوئے جب ہم میں سے ہزاروں افراد نے اپنے پیاروں کو دفن کیا اور لاکھوں افراد کی معاش کے لیے پریشانی نے اسے بہت ہی پریشان کن عروج بنا دیا ہے ۔

تیل اور میڈیا کے سرمایہ کار لیونارڈ بلوانک کی دولت میں سات ارب پاؤنڈ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے انہوں نے کاروباری شخصیت جیمس ڈیسن کی جگہ اول مقام حاصل کیا ہے ۔جیمس ڈیسن کی دولت 10 کروڑ پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 16.3 ارب پاؤنڈ ہوگئی ہے ۔ امیر افراد کی اس فہرست میں شامل دوسرے مشہور افراد میں علیشر عثمانوف، جن کی دولت میں آرسنل فٹبال کلب میں اپنے شیئرز بیچ کر1.7ارب پاؤنڈ اضافہ ہوا ہے اور چیلسی کے روسی مالک رومن ابراموویچ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امیر افراد کی فہرست کی مکمل تفصیلات اتوار کو جاری کی جائیں گی۔