Wednesday, May 22, 2024
Homeبین الاقوامیکورونا وائرس کا علاج ، کویتی خاتون کا دعویٰ

کورونا وائرس کا علاج ، کویتی خاتون کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی ۔چین سے ساری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہر علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور بڑے برے ماہرین علاج اس وبائی مرض کی دوا دریافت کرنے میں مشغول ہے اور اسی درمیان میں ایک کویتی خاتون نے کورونا وائرس کے علاج کےلئے دوا کا نہ صرف دعویٰ کیا ہے بلکہ علاج کے عوض کروڑہا روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے بموجب کویتی سوشل میڈیا  اسٹار سلوی المطیری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کورونا کا علاج ہے اور وہ اس ضمن میں کویت میں چینی سفارتخانے سے رجوع کرلیا ہے۔ المطیری نے سوشل میڈیا پر سفارتخانے کے باہر کھڑے ہوکر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے دعوے میں سچی ہوں، میرے پاس کورونا کا علاج ہے جسے میں چینی سفارتخانے میں ذمہ دار کے حوالے کروں گی۔کویتی سوشل میڈیا اسٹار سلوی المطیری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ قبل ازیں المطیری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس وبائی مرض کورونا کا شافی علاج ہے۔ اس ضمن میں اس نے علاج کے لیے 3ارب ڈالر طلب کیے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے المطیری کے وعدے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی علاج نہیں وہ  سستی شہرت کی راستہ اختیار کررہی ہیں۔لوگوں کے ریمارکس کے بعد المطیری نے کویت میں چینی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہوکر وہ دستاویز بھی دکھائی جس میں اس کے مطابق کورونا کا شافی علاج درج ہے۔واضح رہے اس سے قبل معروف عالمی شہرت یافتہ فن کار جیکی چن نے کورونا کا علاج دریافت کرنے والے کے لیے ایک لاکھ 34 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیاہے۔