Monday, May 13, 2024
Homesliderکورونا ویکسین کی محفوظ منتقلی ، حیدرآباد اور دبئی ایرپورٹ میں معاہدہ

کورونا ویکسین کی محفوظ منتقلی ، حیدرآباد اور دبئی ایرپورٹ میں معاہدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔کورونا ویکسین کی طیاروں کے ذریعہ منتقلی اب ایک اہم کام ہے جس کےلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے کیونکہ دوا کی منتقلی کےلئے درجہ حرارت اور دیگر امور کا خاص خیال رکھا جانا اہم ہے ۔دریں اثناءحیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ،جی ایم آرحیدرآباد کارگو (جی ایچ آر۔حیدرآباد) اور دبئی ایرپورٹس نے کورونا ویکسین کی طیاروں کے ذریعہ منتقلی کے لئے راہداری قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ۔ اس کام کےلئے خصوصی طورپر اس بات کا خیال رکھاجائے گا کہ ویکسین کے لئے درکار درجہ حرارت اس راہداری میں فراہم کی جائے۔اس کام کےلئے مذکورہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ۔

اس موقع پر یادداشت مفاہمت پر پردیپ پنیکر سی ای او حیدرآباد انٹرنینشل ایرپورٹ، ساورب کمار سی ای او۔جی ایم آرحیدرآباد ایرکارگو اور یوگینے بیرے ، ای وی پی۔کمرشیل، دبئی ایرپورٹس کارپوریشن نے ایک ورچول تقریب میں دستخط کئے ۔اس یادداشت مفاہمت کے مطابق جی ایم آر۔حیدرآباد اور دبئی ایرپورٹس درکاردرجہ حرارت اس راہداری میں فراہم کریں گے ۔اس معاہدہ کے ذریعہ کوویڈ19کے ٹیکہ کی تیاری کے مرکز سے ایرپورٹ اور پھر وہاں سے دوسرے مقام منتقل کرنے کے عمل کو آسان بنایاجائے ۔اس مشترکہ قدم کے حصہ کے طورپر دبئی ایرپورٹ نے جی ایم آرحیدرآباد کی نشاندہی اہم ایرکارگو پارٹنر کے طورپر کی ہے ۔اس اشتراک میں دونوں مل کر انٹی گریٹیڈ آئی ٹی سولیوشن پرکام کریں گے ۔اس یادداشت مفاہمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پردیپ نے کہاکہ جی ایم آر حیدرآباد ایرکارگو ہمیشہ ٹیکوں کی برآمد کے لئے ایک ترجیحی مرکز رہا ہے ۔موجودہ عالمی پس منظر میں منصوبہ بندی اور اشتراک کی ضرورت ہے تاکہ کوویڈ19کے ٹیکوں کی محفوظ اور موثر طورپرفضائی حمل و نقل کے ذریعہ منتقلی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ کوویڈ کے ٹیکہ کے لئے درکاردرجہ حرارت کے لئے ہماری صلاحیت کو اپ گریڈ کیاگیا ہے اور یہ ایرپورٹ ٹیکوں کی درآمد، برآمد اور ملک میں اس کی تقسیم کے لئے ہندوستان کا سب سے بڑا ایرکارگو سنٹر بن گیا ہے ۔ایس جی کے کشور اگزیکٹیو ڈائرکٹر ساوتھ و چیف انوویشن آفیسر جی ایم آر ایرپورٹس نے کہا کہ چونکہ دنیا ٹیکوں کی غیرمعمولی مہم شروع کرچکی ہے تاکہ کوویڈ 19کا خاتمہ ہوسکے ،ہمارا اشتراک دبئی ایرپورٹس کے ساتھ ٹیکہ کے مخصوص راہداری کے لئے ہوا ہے جس کے ذریعہ بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور موثر طور پرٹیکوں کو حیدرآباد سے اور حیدرآبادکے لئے فراہمی کو یقینی بنایاجائے گاجو جنوبی ایشیا کی دواسازی کا دارالحکومت ہے ۔