Sunday, May 19, 2024
Homesliderکورونا کا آئی پی ایل پر وار،کولکتہ اور بنگلور کا مقابلہ ملتوی،...

کورونا کا آئی پی ایل پر وار،کولکتہ اور بنگلور کا مقابلہ ملتوی، ٹورنمنٹ ختم ہونے کا خدشہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ہندوستان میں کرکٹ کا بورڈ بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی کے بیان جس میں سابق ہندوستان کپتان نے کہا تھا کہ بیرونی کھلاڑیوں کے ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات سے خوف زدہ ہوکر وطن واپس لوٹ جانے کے باوجود آئی پی ایل کا رواں سیزن اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گا لیکن آج انتظامیہ کو کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر ) اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان ہونے والے مقابلے کو اس لئے ملتوی کرنا پڑا ہے کیونکہ کے کے آرکے دوکھلاڑی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

موصولہ خبر کے بموجب جہاں آج رات احمد آباد میں کولکتہ اور بنگلور کے درمیان مقابلہ ہونا تھا لیکن اس سے چند گھنٹے قبل کولکتہ کے اسپنر ورون چکرورتی اور فاسٹ بولر سندیب واریر  کے کورونا ٹسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد مذکورہ مقابلے کو دوبارہ بعد میں منعقد کرنے کا فیصلے کیا گیا ہے۔رواں آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ چکرورتی اپنے کاندھے کی تکلیف کے باعث زخم کا اسکان کروانے کے لئے ٹیم کے کورونا پوروٹوکال کے لحاف سے باہر گئے تھے اور شاید باہر کی دنیا میں جانے سے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

کولکتہ اور بنگلور کا مقابلہ ملتوی ہونے کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چینائی سوپر کنگس نے بھی آج اپنی پراکٹس مسنوخ کردی کیونکہ اس کے کوچنگ عملہ کے عہدیدار بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ٹیم کے سی ای او اور کوچ کے نتائج مثبت آنے سے تشویش کا ماحول بن گیا ہے اور دیکھتے ہیں دیکھتے سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کو ملتوی کردینا کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے ۔

ہندوستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال سے جہاں سب ہی پریشان ہے وہیں ایسے ماحول میں آئی پی ایل کوجاری رکھنے پر ہر گوشے سے تنقید کی جارہی ہے جبکہ میڈیا کے ا یک خاص ادارے نے تو آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررکھا ہے وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی پی ایل کی کوئی خبرشائع نہیں کررہا ہے ۔کرکٹ شائقین کا بھی یہی ماننا ہے ہندوستان جو کورونا سے پریشان ہے ایسے حالات میں ملک کو آئی پی ایل کی نہیں آکسیجن کی ضرورت ہے ۔