Saturday, May 18, 2024
Homesliderکورونا کے زیر علاج مریضو ں کی تعداد میں مسلسل کمی

کورونا کے زیر علاج مریضو ں کی تعداد میں مسلسل کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک دن بڑھنے کے بعد اس میں ایک مرتبہ پھرکمی واقع ہوئی ہے اورصحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے موجودہ مریضوں کی تعداد پونے چار لاکھ سے کم ہوگئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔منگل کوکورونا مریضوں کی تعداد 26567 تھی اورچہارشنبہ کو اس میں اضافہ کے بعد یہ تعداد 32080 ہوئی لیکن جمعرات کو معمولی طور پرکمی کے بعد یہ تعداد 32 ہزار سے کم ہوئی ہے ۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31521 نئے مریض سامنے آئے جن سے مریضوں کی تعداد 97.67 لاکھ ہوئی ہے ۔ اس دوران 37725 مریضوں صحت یاب ہوئے جس کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر92.53 لاکھ ہوئی ہے اور فعال معاملات میں 6616 کی کمی سے اب یہ تعداد3.72 لاکھ ہوئی ۔

ملک میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر94.74 ہوگئی ہے اور فعال مریضوں کی شرح کم ہوکر 3.81 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 5051 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وبا سے مرنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کی تعداد 75 ہے ۔ ریاست میں اب 74315 زیر علاج مریض ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47902 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 17.42 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔کیرالہ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر5.86 لاکھ سے زیادہ ہوئی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں فعال مریضوں کی تعداد 1764 سے کم ہوکر 20546 ہوگئی ۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد میں 1959 کی کمی ہوئی ہے جس سے اب یہ 23075 ہیں ۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 170 کی کمی ہوئی ہے جس سے اب مریضوں کی تعداد کم ہوکر5259 ہوگئی۔

آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں موجودہ مریضوں میں 716 کی کمی ہوئی ہے ۔ تمل ناڈو میں متاثرہ مریضوں کی تعداد10491 ہوگئی ہے ۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 3098 ہوگئی ہے اور 1789 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔