Sunday, May 19, 2024
Homesliderکولکتہ نے مورگن اور کارتک کے ناقص فام کی بھاری قیمت چکائی

کولکتہ نے مورگن اور کارتک کے ناقص فام کی بھاری قیمت چکائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 2021 کا کامیاب اختتام عمل میں آیا ہے جہاں ہندوستانی ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم چینائی سوپر کنگز کو ٹورنمنٹ کا چوتھا خطاب دلوایا ہے لیکن انہو ں نے یہ ہنوز واضح نہیں کیا ہے کہ اگلے سیزن میں وہ ٹیم میں موجود رہیں گے یا نہیں ۔دوسری جانب ایان مورگن اور دنیش کارتک کے ناقص فام نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ اس کے نوجوان کھلاڑیوں نے خطاب کے حصول کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

گزشتہ رات چینائی سوپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے شکست دے کریہاں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا چوتھا خطاب جیت لیا۔ آئی پی ایل 2021 جیتنا ٹیم چینائی سوپر کنگز کے لیے قابل ذکر واپسی ہے ، جو گزشتہ سیزن میں ساتویں نمبرپر تھی اور اب اس نے  اس ایونٹ میں اپنی چوتھی آئی پی ایل ٹرافی جیتی ہے جو ہار سے شروع ہوئی لیکن جیت کے ساتھ ختم ہوئی۔

ٹیم چینائی سوپر کنگز کی شاندار کامیابی کے بنیاد فاف ڈو پلیسی نےرکھی جنہوں نے 59 گیندوں پر شاندار 86 رنز بنائے اس کے علاوہ دوسرے بیٹرس نے 192/3 رنز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ بولروں نے خاص طور پرشاردول ٹھاکراور رویندرا جڈیجہ کی دو ڈبل وکٹوں کی ضربیں کولکتہ کو 165/9 تک محدود کردیا۔ یہ ایم ایس دھونی کے لیے ایک یادگار 300 واں ٹی 20 میچ تھا کیونکہ انہوں  نے اپنی ٹروفیز میں ایک اور خطاب  شامل کیا۔

کولکتہ کےلئے گل اور ایئر نے آپس میں سات چوکے مارے اور پاور پلے میں 55/0 کے ساتھ زبردست آغاز فراہم کیا ۔ایئر نے 31 گیندوں میں اپنی نصف سنچری تک پہنچنے سے پہلے رویندرا جڈیجہ کو دو چھکے مارے ۔91 رنز کی اوپننگ شراکت کو 11 ویں اوور میں شاردول ٹھاکر نے ختم کیا جب ایئر نے لانگ آن پر چکھا مارنے کی کوشش میں آوٹ ہوئے ۔ ایئر کے بعد کولکتہ کی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھیرگئی  اور اگلی 26 گیندوں پر پانچ وکٹ گنوا دیئے اور اس دوران صرف 29 رنز بنائے۔15 اوورز میں 120/6 سے نتیجہ چینائی کے حق میں ہوچکا تھا  ۔ راہول ترپاٹھی (2) اور ایون مورگن (4) پے در پے اوورز میں سستے آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ نے  کپتان ایان مورگن اور دنیش کارتک کے ناقص فام  کا بھاری قیمت چکا ئی ہے ۔

فرحت پٹھان