Saturday, May 18, 2024
Homesliderکوویشیلڈ کو 9 یورپی ممالک کی منظوری

کوویشیلڈ کو 9 یورپی ممالک کی منظوری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ یورپی یونین کے 9 ممالک نے ہندوستان میں تیارکوویشیلڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے اور ایسٹونیا نے کوویکسین سمیت تمام ہندوستانی ٹیکوں کو منظوری دینے کا اعلان کیا ہے ۔ان یورپی ملکوں نے یہ قدم ہندوستان کی جانب سے اِس تجویز کی درخواست کے بعد اٹھایا ہے ۔ ہندوستان نے گذشتہ روز یورپی یونین کے رکن ممالک سے کوویڈ کے ہندوستانی ٹیکوں اور کووِن سرٹیفکیٹ کو منظوری دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہونے کے بعد ہی ہندوستان میں یورپی یونین (ای یو) کے ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ کوکوویڈ پروٹوکال سے چھوٹ دی جائے گی۔

ذرائع نے کہاہے کہ ابھی تک آسٹریا، جرمنی، سلووینیا، آئسلینڈ، یونان، آیرلینڈ اور اسپین نے ای یو ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ میں کوویشیلڈ کو شامل کرلیا ہے ۔ سوئٹرزرلینڈ نے بھی شینزین گروپ کا ملک ہونے کے ناطے کوویشیلڈکو منظوری دے دی ہے ۔ اس دوران ایسٹونیا نے تصدیق کی ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے منظور تمام ٹیکوں کو منظوری دے گا اور ٹیکہ لگا کر آنے والے ہندوستانی شہریوں کو سفر کی اجازت دے گا۔

چہارشنبہ کی شام ہندوستان نے یکم جولائی سے نافذ ای یو ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ فریم ورک میں ہندوستانی ٹیکوں کو شامل نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یورپی یونین نے اس فریم ورک کے تحت یورپی میڈیکل ایجنسی (ای ایم اے ) کی جانب سے منظور ٹیکے لگوانے والوں کو یورپی یونین کے دائرے میں سفری پابندیوں سے چھوٹ دینے اور آزاد آمد و رفت بہتر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے درخواست کی تھی کہ وہ قومی سطح پر ہندوستان میں کوویڈ ٹیکہ لگوانے والے افراد کو بھی اسی طرح کی چھوٹ دیں اورکووڈ پورٹل پر جاری سرٹیفکیٹ کو منظوری دے ۔

ہندوستان نے یورپی یونین کے ممالک سے کہا تھا کہ ہندوستان میں یورپی یونین ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفیکیٹ کو منظوری دینے کی پالیسی باہمی تعاون پر مبنی ہے ۔ ہندوستانی ٹیکے کوویشیلڈ اورکوویکسین کو ای یو ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ میں فہرست بند کرنے اور کوون ٹیکہ کاری کی سرٹیفیکیٹ کو منظوری دیے جانے پر ہندوستانی محکمہ صحت باہمی تعاون پر مبنی متذکرہ ای ایو رکن ممالک کے ای یو ڈیجیٹل کوویڈ سرٹیفکیٹ یافتہ کو لازمی قرنطینہ سے چھوٹ دے گا۔