Sunday, May 5, 2024
Homesliderکوویڈ ٹیکے حیدرآباد پہنچ گئے،16 جنوری سے دوا کی تقسیم

کوویڈ ٹیکے حیدرآباد پہنچ گئے،16 جنوری سے دوا کی تقسیم

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد: ۔کوویڈ ٹیکوں کا پہلا لوڈ آج پونے سے حیدرآباد پہنچ گیا۔ پہلے مرحلہ میں تقریبا تین کروڑ ہیلت ملازمین اور فرنٹ لائن ملازمین کو یہ ٹیکے دیئے جائیں گے ۔مرکزی حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکہ کے اخراجات ریاستیں نہیں بلکہ مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ ٹیکوں کے اس لوڈ کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے دفتر ڈائرکٹر پبلک ہیلت کوٹھی منتقل کیاگیا۔ بعدازاں16 جنوری تک اس ویکسین کو ریاست کے مختلف مقامات منتقل کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے مجموعی طور پر5 کروڑ ویکسین کی خوراک کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جن میں صرف حیدرآباد شہر میں ہی مختلف مقامات پر3 کروڑ ویکسین اور ریاست کے سابق9 اضلاع میں2 کروڑ ویکسین کے خوراک کو محفوظ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ اس کے لئے فریزرس اور واک ان کولرس دستیاب رکھے گئے ہیں۔تلنگانہ حکومت نے1213مراکز اور866کولڈ چین پوائنٹس بنائے ہیں۔حکومت نے ریاست کے پبلک ہیلت سنٹرس میں ان ٹیکوں کو دینے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ریاست بھر کے 1213مراکز پر یہ ٹیکے دیئے جائیں گے ۔

محکمہ صحت کے عہدیداروںکے بموجب مرکزی حکومت نے سنکرانتی تہوار کے بعد16 جنوری سے قومی سطح پرکورونا کے ٹیکہ اندازی کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حیدرآباد میں بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیارکی جانے والی کو ویکسن کو بھی مرکز نے منظوری دے دی تاہم اس کی شرح کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا۔ کمپنی نے حکومت کو اس سلسلہ میں تجویز بھی پیش نہیں کی۔پہلے دن ریاست کے139 مراکز پر ٹیکہ اندازی کا پروگرام شروع کیا جائے گا اور پہلے دن ریاست بھر میں 13,900 افراد کو ٹیکے دیئے جائیں گے ۔ اس حساب سے ہر ایک مرکز پر100 افراد کو ٹیکے دیئے جائیں گے ۔ ہرضلع میں2 تا3 ٹیکے دینے کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ ٹیکہ اندازی کے آغاز کے موقع پر 45 خانگی دواخانوں میں بھی اس پروگرام کو شروع کیا جائے گا۔