Sunday, May 19, 2024
Homesliderکوہلی اور سراج نے نیٹ پراکٹس شروع کردی

کوہلی اور سراج نے نیٹ پراکٹس شروع کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ سے واپسی پر چھ دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد ہفتہ کی صبح دبئی میں اپنے پہلے پراکٹس سیشن  میں  ساتھیوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ کوہلی اورفاسٹ بولر محمد سراج 12 ستمبر کو فرنچائز کے زیر اہتمام لندن سے چارٹر فلائٹ کے ذریعہ  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے مرحلے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ ان کی آمد کے بعد یہ دونوں چھ دن کے لازمی قرنطینہ  میں چلے گئے تھے۔

 آر سی بی نے ہفتہ کی صبح تین منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی اور ٹویٹ کیا  جس میں کہا کہ  ویرات کوہلی قرنطینہ کے بعد آر سی بی ٹیم میں شامل ہوئے-آر سی بی کیمپ میں مسکراہٹیں ، گلے ملتے کھلاڑی  اور بطور کپتان ویرات کوہلی ، محمد سراج اور ہمارے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے نیٹ میں اپنی پہلی پراکٹس کی۔ ویڈیو میں کوہلی اور کئی ساتھی کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ، جنہوں نے ہفتہ کو اپناقرنطینہ  مکمل کیا ، وہ صبح کے سیشن کے لیے اپنے کٹ بیگ کے ساتھ ٹریننگ گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور ساتھی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف بشمول جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ولیئرز نے ان کا استقبال کیا۔ کوہلی کو بعد میں کچھ بلند ر ڈرائیوز کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ سراج نے ویڈیو میں کہا کہ تمام بیٹسمین زبردست فارم میں ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھی بات ہے کہ (گلین میکسویل) ، ویرات بھائی اور اے بی (ڈی ویلیئرز) سر سب اچھی فارم میں ہیں۔

آر سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز ، نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن نے کہا کہ دور دراز سے حکمت عملی (کپتان کے ساتھ) پر تبادلہ خیال کرنے کے بجائے آمنے سامنے رہنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ اب اس بات کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہی صف میں  ہیں۔  سراج کے بارے میں ہیسن نے کہا  وہ پچھلے دو سیزن میں زیادہ سے زیادہ پراعتماد ہوا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس نے ہندوستان کے لیے اچھا  مظاہرہ کیا ہے (انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں) وہ جانتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور اس لیے وہ زیادہ پر اعتماد ہے ۔آر سی بی اپنا دوسرا مرحلے کا پہلا مقابلہ  دبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 20 ستمبر کو کھیلے گا۔