Sunday, May 19, 2024
Homesliderکوہلی اور سمیع کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے : لانگر

کوہلی اور سمیع کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے : لانگر

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لانگر نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی اور محمد سمیع کی غیرموجودگی کا فائدہ میزبان ٹیم کو ملے گا۔ کوہلی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ کے بعد وطن لوٹ گئے جبکہ سمیع زخمی کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹسٹ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ لانگر نے کہا کہ کوہلی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور سمیع ہندوستان کے اہم فاسٹ بولر ہیں ۔ وہ کافی باصلاحیت ہیں ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے آسٹریلیائی ٹیم کو فائدہ ملے گا لیکن ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ہمیں پتہ ہے کہ ٹیم کو پہلے دن سے ہی مضبوط شروعات کرنی ہوگی اور اگر رہانے کپتانی سنبھالیں گے تو ان پر دباؤ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن جب بھی کسی ٹیم کا بہترین کھلاڑی ٹیم میں نہیں ہوتا ہے تو وہ ٹیم تھوڑی کمزور ہوجاتی ہے ۔ یہ حقیقت ہے اور اس میں ہمیں فائدہ ملے گا۔

لانگر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا دوسرے مقابلے کے لئے پہلے ٹسٹ والے ہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آخری ٹسٹ میچ کے آخری الیون میں کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے ۔گزشتہ کچھ دنوں میں دنیا میں جوہورہا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم گزشتہ مقابلے کی ٹیم کے ساتھ ہی کھیلنا پسندکریں گے ۔

دوسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر شامل نہیں ہیں اور ان کی جگہ ایک مرتبہ پھر میتھیو ویڈ اور جو برنس اوپننگ جوڑی کے طور پرکھیلنے اتر سکتے ہیں۔ لانگر نے کہا کہ وارنر پوری طرح فٹ نہیں ہیں اورہمیں امید ہے کہ وہ سیریز کے دیگر مقابلوں میں کھیلیں گے ۔