Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسکوہلی نے عمران خان کی ٹیم کی یاد دلادی

کوہلی نے عمران خان کی ٹیم کی یاد دلادی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا ہیکہ کوہلی کی قیادت میں موجودہ ہندوستانی ٹیم نے سابق میں عمران خان کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کی یادیں تازہ کردی ہیں جس کے پاس یہ صلاحیت موجود تھی کہ وہ حریف ٹیم کے منہ سے کامیابی چھین لیتی تھی۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جس طرح مظاہرے کئے ہیں ایسے ہی مظاہرے عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کیا کرتی تھی۔

 عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم وہ مختلف طریقہ جانتی تھی جس سے شکست کے موقف سے خود کو باہر نکالتے ہوئے کامیابی حاصل کرتی تھی۔ یہ اس لئے ہی ہوتا ہے جب کھلاڑی کو خود پر بھروسہ ہوتا ہے۔ کرکٹر سے کامنٹریٹر بننے والے منجریکر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آخری مقابلہ میں جس طرح ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے شکست دیکر 5-0 کی کامیابی حاصل کی وہ کافی شاندار کارنامہ ہے۔

 منجریکر نے کے ایل راہول کی بھی کافی تعریف کی ہے جوکہ وکٹ کیپنگ کی زائد ذمہ داری نبھانے کے علاوہ متاثر کن بیٹنگ مظاہرے بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کیلئے اگر کوئی دریافت ہے تو وہ بیٹسمین وکٹ کیپر کے ایل راہول ہے جنہوں نے وکٹ کیپنگ کے ساتھ شاندار بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔