Tuesday, May 21, 2024
Homeاسپورٹسکوہلی وہ 30 منٹس ہنوز بھولا نہیں پائے

کوہلی وہ 30 منٹس ہنوز بھولا نہیں پائے

- Advertisement -
- Advertisement -

کٹک۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز جیتنے کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی طرح آئی سی سی ٹرافی حاصل کرتے رہیں گے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میں 316 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی تھی۔

 اس میچ میں تینوں ٹاپ آرڈر روہت شرما (63)، لوکیش راہول (77) اور ویراٹ کوہلی (85) نے نصف سنچری اسکورکی لیکن آخری وقت میں رویندر جڈیجہ نے ناٹ آوٹ 39 رنز کی اننگز کھیل کر جیت کو یقینی بنایا۔کوہلی نے میچ پر کہا ہم نے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسے میچ کھیلے ہیں، اس لئے اب ہم اس طرح کے حالات میں پرسکون رہتے ہیں۔ اس طرح کی پچ میں چھوٹی شراکت داری کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے حریف پر دباوبنتا ہے۔ یہ بھی دیکھنا دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی کھیل کو آپ کے لیے ختم کرتے ہیں۔

کوہلی نے کہا سچ کہوں کہ میں جب آوٹ ہوا توکافی فکر مند ہوگیا تھا لیکن جڈیجہ نے اپنی شاندار اننگز سے تین اووروں میں ہی کھیل کو ختم کر دیا۔ میدان کے باہر سے میچ دیکھنا اور بھی مشکل ہوتا ہے۔ کوہلی نے سال کی آخر ی سیریز جیت کے ساتھ اپنے نام کرنے پر خوشی ظاہرکرتے ہوئے کہا، ہمارے لئے ورلڈ کپ کے وہ 30 منٹس چھوڑکر 2019 ایک بہترین سال رہا ہے۔ یہ بہت کامیاب سال رہا ہے اور ہم آگے بھی آئی سی سی ٹرافیز اسی طرح حاصل کرتے رہیں گے۔