Sunday, May 19, 2024
Homesliderکوہلی  کا  بیان مایوس کن ،کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہوں گے:کپل دیو

کوہلی  کا  بیان مایوس کن ،کھلاڑیوں کے حوصلے پست ہوں گے:کپل دیو

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کو سب سے پہلے1983 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی آٹھ وکٹوں کی شکست کے بعد ویراٹ کوہلی کے الفاظ کوبہت کمزور بیان قراردیا ہے۔ میچ کے بعد کی تقریب کے دوران میزبان براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہا تھا،بہت ایماندار اور سفاکانہ بات کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم بیٹنگ یا بولنگ سے اتنے بہادر تھے۔ یہ بیان سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو کو اچھا نہیں لگا ہے اور انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے، ان جیسے بڑے کھلاڑی کے لیے یہ بہت کمزور بیان ہے۔ ہم سب جانتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں ٹیم کے لیے گیمز جیتنے کی بھوک اور خواہش ہے۔ یہ کپتان کے سوچنے کا طریقہ ہے، ڈریسنگ روم میں ٹیم کا حوصلہ  بلند کرنا واقعی مشکل ہے۔ مجھے یہ الفاظ سن کر تھوڑا سا عجیب سا لگا۔ وہ اس قسم کا کھلاڑی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک فائٹر ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ کسی لمحے یا کسی اور چیز میں کھو گیا ہے۔ ایک کپتان کو ایسے الفاظ نہیں کہنا چاہیے کہ ہم اتنے بہادر نہیں تھے۔ آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں اور اس میں جذبہ ہے۔ لیکن جب آپ ایسے الفاظ کہتے ہیں، انگلیاں یقینی طور پر اٹھائی جائیں گی۔کپل  دیو نے ہیڈ کوچ روی شاستری اور مینٹور ایم ایس دھونی سے کہا کہ وہ جاری میگا ایونٹ میں دو ناکامیوں کے بعد ہندوستانی ٹیم کا  حوصلہ  بلند کریں، یعنی ہندوستان سیمی فائنل سے محروم ہونے کے دہانے پر ہے۔ میں اپنے دوست شاستری اور دھونی سے ان مشکل حالات میں ٹیم کے حوصلے بلند  کرنے کی درخواست کروں گا۔ کھلاڑیوں سے بات کرنا اور انہیں اعتماد دینا دھونی کا کام ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی خوفناک کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کپل  دیو کوہلی اینڈ کمپنی کی کارکردگی سے بے حد مایوس ہیں ۔

ہندوستان کے 62 سالہ سابق کپتان کپل  نے یہ کہا کہ وہ اس حقیقت سے خوش نہیں ہیں کہ ہندوستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات دوسرے میچوں کے نتائج پر منحصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کسی اور کی کارکردگی پر انحصار کرنا ہے تو مجھے یہ پسند نہیں ہے۔ اگر آپ کو سیمی فائنل میں جانا ہے تو اسے اپنے معیار پر جائیں ۔ یادر رہے کہ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کا اگلا میچ 3 نومبر کو ابوظہبی میں افغانستان کے خلاف ہے۔