Monday, May 6, 2024
Homesliderکوہلی کو تیسرے مقام کا بھی نقصان ، سراج کی لمبی چھلانگ

کوہلی کو تیسرے مقام کا بھی نقصان ، سراج کی لمبی چھلانگ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی : ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت اس وقت جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں 13 ویں مقام پر موجود ہیں، اور وہ اس طرح دنیا کے وکٹ کیپروں میں سب سے بہترین مقام پر موجود ہیں۔ پنت جنہوں نے دورہ آسٹریلیا پر سڈنی اور برسبین ٹسٹ میں شاندار بیٹنگ کی ہے، جس کی ہر گوشہ سے تعریف کی جارہی ہے، ان مظاہروں کی بدولت پنت کے نام آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی کے 691 نشانات درج ہیں، جس کی بدولت وہ سب سے بہترین وکٹ کیپر بنے ہوئے ہیں۔

ان کے بعد افریقی کپتان کوئنٹن ڈی کاک کے نام 677 نشانات درج ہیں، جس کی بدولت وہ 15 ویں مقام پر موجود ہیں۔ آسٹریلیائی بیٹسمین مارنس لابوشین جنہوں نے برسبین ٹسٹ میں سنچری اسکور کی ہے، اس سنچری کی بدولت انہوں نے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے تیسرا مقام چھین لیا ہے۔ کوہلی کے نام 862 نشانات درج ہیں، جبکہ لابوشین نے 878 نشانات کے ذریعہ کریر میں پہلی مرتبہ ان نشانات کے حصول کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کوہلی دورہ آسٹریلیا میں تین ٹسٹ مقابلے نہیں کھیل پائے تھے۔ نوجوان اوپنر شبھ من گل جنہوں نے دوسری اننگز میں اہم ترین 91 رنز اسکور کئے، جس کی بدولت وہ 68 ویں مقام سے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 47 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز میں ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج 32 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 45 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ محمد سراج جنہوں نے برسبین ٹسٹ میں کریر کی پہلی 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ برسبین ٹسٹ میں اپنے کریر کا آغاز کرنے والے واشنگٹن سندر کے علاوہ شردول ٹھاکر کو بھی درجہ بندی میں ترقی ملی ہے۔ واشنگٹن نے 82 ویں مقام کے ذریعہ درجہ بندی میں داخلہ حاصل کیا ہے جوکہ بیٹنگ زمرہ میں ان کا مقام ہے جبکہ بولنگ میں 97 واں مقام حاصل کیا ہے۔