Monday, April 29, 2024
Homesliderکوہلی کو خاموش کرنا سیریز میں کامیابی کی کلید:کمنز

کوہلی کو خاموش کرنا سیریز میں کامیابی کی کلید:کمنز

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو بڑی وکٹ سمجھتے ہیں جسے وہ ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز میں اپنا نشانہ بنائیں گے ۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والے کپتان کو خاموش رکھنامیزبان ٹیم کے سیریز میں کامیابی کے امکانات کے لئے بہت اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں دونوں ٹیموں میں ایک یا دو بیٹسمین ہیں اور وہ بڑی وکٹیں ہیں۔ زیادہ تر ٹیموں کے پاس کپتان ہیں۔ انگلینڈ کے لئے جو روٹ ، نیوزی لینڈ کے لئے کین ولیمسن اور ہندوستان کےلئے کوہلی ۔ آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ ان کی وکٹیں حاصل کرلیں تومقابلہ باآسانی اپنی ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں ۔کمنس نے فاکس کرکٹ سے اظہار خیال کرتے ہئوے کہا کہ وہ (کوہلی) ہمیشہ ایک بڑا نشانہ رہتا ہے۔ لہذا امید ہے کہ ہم اسے خاموش کر سکتے ہیں۔ کمسن جنہیں نائب کپتان کی حیثیت سے وائٹ اور ریڈ بال دونوں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے وہ متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد اس وقت سڈنی میں قرنطینہ کی مدت مکمل کر رہے 11 آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جہاں انہوں نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے کھیلا تھا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان کے خلاف افتتاحی ونڈے کے موقع پر ان کا قرنطینہ کا دور ختم ہوگا۔ کمنس نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز میں ہندوستان کو سخت مقابلہ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے مزید کا کہ یہ بہت بڑی سیریز ہونے والی ہے۔ ظاہر ہے ہم اپنی سرزمین واپس آئے ہیں۔ ہوٹلوں اور قرنطینہ میں بہت زیادہ وقت گزارنے کے علاوہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری تیاری واقعتا عمدہ ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر محدود اوور کی کرکٹ میں ہندوستان کو جارحانہ اوپنر روہت شرما کی خدمات دستاب نہیں ہے جبکہ 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں بھی کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے جس کا میزبان ٹیم فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرے گی ۔