Monday, May 20, 2024
Homesliderکوہلی کو قیادت چھوڑنے کےلئے بورڈ نے 48 گھنٹوں کا وقت دیا...

کوہلی کو قیادت چھوڑنے کےلئے بورڈ نے 48 گھنٹوں کا وقت دیا تھا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے  گزشتہ روزیراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ہندوستان کا ونڈے کپتان نامزد کرنے کا اعلان کیا، جنہوں نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے قبل از وقت باہر ہونے کے بعد ٹی20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ جب کہ کوہلی کے استعفیٰ کا مطلب یہ تھا کہ ہندوستان نے پہلی بار الگ الگ کپتانی اختیار کرنے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔

کوہلی نے ٹی 20  کے کپتان کے طور پر دستبردار ہوئے تھے لیکن انہوں نے ونڈے اور ٹسٹ کی قیادت جاری رکھنے کا  فیصلہ کیا تھا  لیکن  وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ میں قائدانہ کرداروں کو تقسیم کرنے کے عام طور پر اختیار کیے جانے والے طریقہ  کو دیکھتے ہوئے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ ونڈے  کی قیادت میں تبدیلی  صرف وقت کی بات ہے اور 8 دسمبر کو وہ وقت آہی گیا جب انتظامیہ نے کوہلی سے زبردستی  قیادت چھین لی ۔

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے بھی روہت شرما کوونڈے اور ٹی 20 ٹیموں کے کپتان کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جب جنوبی افریقہ  میں آئندہ تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔اس مرتبہ حیران کن بات یہ تھی کہ  سابق کے برعکس ونڈے کی کپتانی کی منتقلی بورڈ کی جانب سے ایک سخت فیصلے  کے ساتھ آئی جس میں  سلیکٹروں نے روہت کو  ونڈے کا کپتان بنایا ۔

یہ واضح ہے کہ بی سی سی آئی نے کوہلی کو رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کا راستہ  دیا تھا لیکن انہوں نے ونڈے کی قیادت سے دستبرداری اختیار نہیں کی  جس کے بعد بورڈ اور چیتن شرما کی قیادت والے پینل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے  کوہلی کو قیادت سے ہٹاکر روہت کو ونڈے کا بھی کپتان بنادیا ہے ۔کوہلی جنہوں نے 2017 میں ایم ایس دھونی کے مستعفی ہونے کے بعد ہندوستان کے کل وقتی قائد کا عہدہ سنبھالا، انہوں نے 95 ونڈے میچوں میں سے 65 مقابلوں میں فتوحات  حاصل کئے ہیں ، لیکن انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم  کو کوئی آئی سی سی ٹرافی نہیں دلوائی ۔ہندوستان کی آخری آئی سی سی ایونٹ کی فتح دھونی کی قیادت میں 2013 کی چمپئنز ٹرافی تھی۔ کوہلی کی قیادت میں، ہندوستان نے 2017 کی چمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن اسے پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔