Sunday, May 19, 2024
Homesliderکٹرینہ نے اکشے کمار کی پول کھول دی

کٹرینہ نے اکشے کمار کی پول کھول دی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ کھلاڑی  اسٹار اکشے کمار کے متعلق یہ مشہور ہے کہ وہ فلم دنیا کے سب سے فٹ  لوگوں میں سے ایک ہیں جوکہ صبح 4 بجے نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں اور اپنے کام سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں ،فلاں فلاں ……..لیکن کیٹرینہ کیف نے مسٹر کھلاڑی کی پول کھول دی کیونکہ انہوں نے اپنے ایک چھوٹے سے ویڈیومیں وہ  مناظر قید کردئیے جسے دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے سوال کیا کہ کیا اکشے واقعی اپنے خول میں سچے ہیں ۔

کٹرینہ کیف کے اس ویڈیو میں دیکھ رہا ہے کہ اکشے کمار فلم سیٹ پر سورہے ہیں اور جبکہ کٹرینہ کو اس منظر کی فلم بندی کرنے کا اکشے کمار کو پتہ چلا تو وہ اسکرین سے خود کو بچانے کی کوشش کرنے کےلئے بھاگنے لگے اور وہ گر پڑے ۔تفصیلات کے بموجب کٹرینہ کیف ان دنوں اپنی آئندہ والی تھریلر فلم سوریا ونشی کی تشہیری مہم پر ہیں اور یہ فلم نومبر کی 5 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ گزشتہ روز تشہری مہم کے پہلے دن کٹرینہ نے ساتھی اداکاروں اکشے کمار اور روہت شیٹی کی ایک پر ویڈیو جاری  کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پر جاری کردہ  اس ویڈیو میں اکشے کو فلم کی تشہیری مہم سے قبل سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کٹرینہ نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہماری تشہری  مہم کے پہلے دن لڑکوں کا جوش وجذبہ دیکھیے۔ویڈیو بنتے دیکھ کر اکشے فوراً اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کٹرینہ سے کہتے ہیں یہ سب ریکارڈ نہ کرو، ہماری بھی شہرت اور ساکھ ہے۔ یہ کہہ کر وہ روہت کے ساتھ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور گر جاتے ہیں۔کٹرینہ کی جانب سے جاری کردہ  اس پوسٹ کو صرف دو گھنٹے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا جس میں انہوں نے اکشے کمار کی پول کھول دی ۔