Monday, May 20, 2024
Homesliderکٹرینہ کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت متوقع

کٹرینہ کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کا خاندان حالیہ دنوں میں اپنی زندگی کے مشکل ترین مراحل میں سے ایک سے گزررہا ہے۔ آرین خان منشیات مقدمہ قومی خبربنی اور اسٹار کڈ کو تقریباً ایک ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑا لیکن اب منت میں حالات معمول پرآرہے ہیں۔ بامبے ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت ملنے کے بعدآرین گھرواپس آگئے ہیں اوربعد میں ضمانت کے حکم نامے میں اعلان کیا گیا کہ وہ کسی سازش کا حصہ نہیں پائے گئے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی نیویارک سے گھر پہنچی ہیں اور بہت جلد پورا خان خاندان متحد ہو جائے گا۔

اب، ہم سنتے ہیں کہ جیسے جیسے زندگی معمول پرآجارہی ہے اور شاہ رخ کام پر واپس جانے کے لیے تیار ہورہے ہیں، وہ وکی کوشل۔ کٹرینہ کیف کی شادی میں بھی نظرآسکتے ہیں۔ کٹرینہ  کےایک قریبی دوست نے بتایا کہ کٹرینہ اپنی مہمانوں کی فہرست کے بارے میں بہت محتاط ہیں لیکن شاہ رخ بالی ووڈ کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کو انہوں نے اپنے دسمبر کی تقریب کے لیے دعوت نامہ دیا ہے۔ نہ صرف کٹرینہ، بلکہ وکی جو شاہ رخ کے بہت بڑے مداح ہیں انہوں نے بھی اصرار کیا ہے کہ شاہ رخ ان کی زندگی  کے بڑے دن موجود رہیں۔

ذرائع کے مطابق پٹھان اسٹار خان اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ راجستھان میں دسمبر میں ہونے والی شادی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تاہم، قریبی دوست کو یقین نہیں تھا کہ آیا گوری بھی وہاں موجود ہوں گی۔  کیونکہ وہ میڈیا کی چکاچوند سے دور رہتے ہوئے، کم پروفائل رکھنے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ کی جلدآمد اور جلد روانگی ہوسکتی ہے  کیونکہ انہیں بھی اپنی شوٹنگ پر واپس جاناہے اور وہ یقینی طورپر پورے 3-4 دن کی شادی کی تقاریب میں شرکت نہیں کریں  گے

کٹرینہ اور شاہ رخ کے درمیان زبردست فلمی رشتہ ہے اور انہوں نے جب تک ہے جان اور زیرو جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور پردے کے پیچھے بھی وہ اچھے دوست بھی ہیں۔ وہ ان مشہور شخصیات میں سے ایک تھیں جو آرین خان مقدمہ کے دوران شاہ رخ کے ساتھ رابطے میں تھیں۔اگر شاہ رخ دسمبر میں وکی اور کترینہ کی شادی میں شرکت کرتے ہیں تو یہ بالی ووڈ کی پہلی تقریب ہوگی جس میں وہ آرین خان کے منشیات مقدمہ کے بعد عوامی محفل  میں نظر آئیں گے۔