Friday, May 17, 2024
Homesliderکپل دیو کی صحت میں بہتری

کپل دیو کی صحت میں بہتری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد دواخانہ میں داخل ہوئے تھے انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت میں بہتری ہورہی ہے. پہلی مرتبہ1983 میں اپنی کپتانی میں ہندوستان کو عالمی چمپئن بنانے والے کپل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور دارالحکومت دہلی کے ایک دواخانہ میں انجیو پلاسٹی سرجری کروائی گئی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو دیر رات کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا ، جس کے بعد وہ رات کے1 بجے اوکھلا کے فورٹس دواخانہ پہنچے ۔

فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ یاد رہے کہ جس وقت62 سالہ کپل دیو کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا تو ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتول ماتھر نے انکی تشخیص کی اور انہوں نے اس رات میں ہی کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی۔کپل دیو نے ٹویٹ کیا آپ سبھی کی محبت اور دعاں کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کا شکرگزار ہوں کہ میری صحت کے لئے دعاکی۔ میں اب ٹھیک ہورہاہوں۔

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈ سچن تنڈولکر ، ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ، سابق کرکٹرگوتم گمبھیر ، کانگریس رہنما ششی تھرور ، سابق کرکٹرعرفان پٹھان ، کمنٹیٹر ہرش بھوگلے ، آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلزکے آف اسپنر روی چندرن اشون اور کپل دیو کے ان گنت مداحوں نے ان کو جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی۔